Asan Or Mifeed Gharelo Totkay - Article No. 2000

Asan Or Mifeed Gharelo Totkay

آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2000

گھریلو ٹوٹکے

جمعرات 7 مارچ 2019

1․․․․․․پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر چند منٹ کیلئے دودھ میں بھگو لیا جائے تو پیاز خستہ فرائی ہوتی ہے۔
2․․․․․․کیک سے آنے والی انڈوں کی بد بو کو دور کرنے کے لئے انڈوں کو پھینٹتے وقت ان میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا دیں کیک میں انڈے کی بُو نہیں آئے گی۔
3․․․․․․․بھنڈیاں پکاتے وقت چند قطرے لیموں کا رس یا ایک کھانے کا چمچ دہی شامل کر دیں تو بھنڈی خستہ پکتی ہے۔


4․․․․․․․ بسکٹ زیادہ عرصے تک خستہ رکھنا ہوتو اسے ربڑ ٹائٹ لفافے میں بند کرکے فریج میں رکھ دیں ۔
5․․․․․․․․․کھانا پکاتے وقت اگر ایک موم بتی روشن کرکے چولہے کے پاس رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو کچن تک محدود رہتی ہے ۔
6․․․․․․اگر سالن پتلا ہو جائے تو اس میں تھوڑی سی بھنی ہوئی سوجی ڈال دیں سالن گاڑھا اور ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


7․․․․․․پکوڑے خستہ ومزیدار بنانے کیلئے بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑا ساآئل شامل کردیں اور بیسن کو اچھی طرح پھینٹ کر پندرہ بیس منٹ کیلئے رکھ دیں ۔پکوڑے نکلتے ہوئے آنچ کم رکھیں اور سٹیل کا چمچ استعمال کریں۔
8․․․․․․اگر پکوڑے کرکرے بنانا ہوتو بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑا سا چاول کا آٹا یا سوجی شامل کر دیں ۔
9․․․․․․پالک میتھی اور سرسوں کے ساگ کی کڑواہٹ دور کرنے کیلئے دھونے کے بعد کسی بڑے برتن میں پانی بھر کر اس میں ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور پالک میتھی یا سرسوں کو اس میں بھگو دیں ۔

10․․․․․․سونے کی چین میں گرہ لگ جائے تو اس پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں ۔گرہ آسانی سے کھل جائے گی۔
11․․․․․․․․اگر آکی انگلی میں انگوٹھی پھنس جائے تو اس اُتارنے کیلئے انگوٹھی والا ہاتھ برف کے ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں ۔ایسا کرنے سے انگلی سکڑ جائے گی اور انگوٹھی آسانی سے اتاری جا سکے گی۔
12․․․․․․․․اگر آپ کے دانت کھٹے ہو جائیں تو بادام کھائیں اس سے دانتوں کی کھٹا س دور ہو جائے گی۔
13․․․․․․․․․․گھر کے دروازوں ‘کھڑکیوں کے شیشے اور آئینے چمکانے کیلئے کپڑوں میں لگانے والا نیل پانی گھول کر شیشوں پر ملیں پھر صاف اور نرم کپڑے کی مدد سے اسے صاف کرلیں ۔شیشے چمک جائیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Asan Or Mifeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.