Bawarchi Khane Ke Karamad Nuskhe - Article No. 2952

Bawarchi Khane Ke Karamad Nuskhe

باورچی خانے کے کارآمد نسخے - تحریر نمبر 2952

گھر کے چھوٹے موٹے مسائل کا آسان حل

جمعرات 18 اگست 2022

ڈاکٹر سید امجد علی جعفری
سبز مرچ کو ریفریجریٹر میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی اوپر کی ڈنڈی الگ کر دیں،اس طرح مرچیں کافی دنوں تک تازہ رہتی ہیں۔
سبز دھنیے کو اچھی طرح دھونے کے بعد ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر ریفریجریٹر میں رکھنے سے دھنیا کافی دنوں تک تازہ رہتا ہے۔
دہی بڑوں کو نرم بنانے کے لئے پسی ہوئی دال میں دو چائے کے چمچے دہی ڈال دیں۔
اس دال کے بنے ہوئے دہی بڑے بہت نرم اور مزیدار ہوتے ہیں۔
اگر سالن میں مرچ تیز ہو جائے تو ایک پیاز براؤن کرکے اخبار پر پھیلا دیں،تھوڑی دیر میں خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور پھر ایک لیموں کا رس بھی شامل کر دیں،اس طرح سالن میں مرچ کم ہو جائے گی۔
اگر سالن بنانے کے شوربے،قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آرہا ہو تو اس میں آدھا چمچہ قصوری میتھی شامل کر دیں،چند سیکنڈ کے اندر گھی یا تیل سالن کے اوپر آجائے گا۔

(جاری ہے)


پنیر رکھے رکھے سخت ہو گیا ہو تو ململ کے کپڑے کے ایک ٹکڑے کو سرکے میں بھگو کر پنیر کو اس میں لپیٹ کر رکھ دیں،یہ نرم ہو جائے گا۔
پھول گوبھی اور بند گوبھی کے رنگ کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ہاتھوں کو ٹھنڈے دودھ میں ڈبو دینے سے جلن ختم ہو جائے گی۔
جتنی پیاز استعمال کرنی ہوں،ان کو رات میں پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اچھی طرح تھیلی بند کرکے ریفریجریٹر میں رکھ دیں،صبح انھیں کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیں بہے گا۔

باسی چاولوں کو تازہ کرنے کے لئے پتیلی میں پانی اُبالیں اور اُس میں باسی چاول ڈال دیں۔ایک اُبال کے بعد پانی چھان کر چاولوں کو دم پر رکھ دیں۔
گیہوں گلانا دشوار کام ہے،بعض اوقات کئی گھنٹے پکانے کے باوجود گیہوں نہیں گلتے۔اگر اُن میں میٹھا سوڈا ڈال کر گلایا جائے تو زیادہ پکائے بغیر ہی اندر تک گل جائیں گے۔
جلتے ہوئے چولہے پر رکھی ہوئی پتیلی میں دودھ ڈالیں تو وہ پھٹ جاتا ہے،اس لئے پتیلی کو نیچے اُتار کر ٹھنڈا کر لیں،پھر اس میں دودھ ڈال کر گرم کریں،دودھ نہیں پھٹے گا۔
عام طور پر لوگ گردوں کے سخت ہو جانے کی شکایت کرتے ہیں۔گردے پکاتے وقت اس میں سب سے آخر میں نمک ڈالیں،کیونکہ شروع میں نمک ڈال دینے سے یہ سخت ہو جاتے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Bawarchi Khane Ke Karamad Nuskhe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.