Carpet Saaf To Ghar Saaf - Article No. 3297

Carpet Saaf To Ghar Saaf

کارپٹ صاف تو گھر صاف - تحریر نمبر 3297

اگر آپ کا قالین قیمتی ہے تو ہمارا مشورہ مانیے اسے ڈرائی کلین کروائیے کیونکہ قیمتی قالین کو ٹوٹکوں کی نذر کرنا اور سو فیصد نتیجہ حاصل نہ کرنا ہر گز دانشمندی نہیں ہے

جمعرات 8 اگست 2024

ہماء غفار
آجکل گرمیوں کے دن ہیں۔گھر میں اگر کارپٹ بچھے ہوں تو بیڈ کی بجائے کارپٹ پر بیٹھنا اچھا لگتا ہیں۔اگر گھر میں چھوٹے بچے موجود ہوں تو وہ زیادہ وقت کارپٹ پر گزارتے ہیں اور اس طرح کارپٹس پر داغ دھبے بھی پڑ ہی جاتے ہیں۔آپ ڈٹرجنٹ کی مدد سے صفائی کرتی ہیں تو کبھی یہ ہلکے ہو جاتے ہیں کبھی نہیں ہوتے، اس طرح اگر داغ نہ اتریں تو نیا کارپٹ بھی پرانا اور بے رونق سا محسوس ہوتا ہے۔
اگر آپ کا قالین قیمتی ہے تو ہمارا مشورہ مانیے اسے ڈرائی کلین کروائیے کیونکہ قیمتی قالین کو ٹوٹکوں کی نذر کرنا اور سو فیصد نتیجہ حاصل نہ کرنا ہر گز دانشمندی نہیں ہے۔اگر قیمتی قالین نہیں یا کچھ خواتین جو سیکنڈ ہینڈ کارپٹ خریدتی ہیں انہیں مہنگی دھلائی یا پروفیشنل ڈرائی کلینر کی مدد لینا ضروری نہیں۔

(جاری ہے)

یہ دھبوں پر بھی منحصر ہے کہ صفائی کا کیسا تقاضا ہے۔

ذیل میں دھبے صاف کرنے کے چند طریقے وضع کئے جا رہے ہیں۔
سرکہ صفائی کیلئے سپر ہیرو مانا جاتا ہے۔ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچ نمک اور آدھا کپ سفید سرکہ ڈالیں۔ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا کر داغ والی جگہ پر لگائیں اور اسے سوکھنے دیں جب سوکھ جائے تو کارپٹ صاف کرنے کی مشین کی مدد سے صاف کر لیں۔دھبہ یوں غائب ہو گا جیسے تھا ہی نہیں۔

اگر کیچڑ یا مٹی کے داغ ہوں تو ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ میدہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ کو کسی سوتی کپڑے پر لگا کر داغ والی جگہ پر ملیں اور دو دن تک اس پیسٹ کو لگا رہنے دیں۔دو دن بعد تنکے والی جھاڑو یا سخت دندانوں والے برش یا ویکیوم کلینر کی مدد سے صاف کر لیں۔
اگر کارپٹ پر جوس کا دھبہ پڑ جائے تو ڈیڑھ چمچ سفید سرکے میں ایک چمچ واشنگ پاؤڈر گھول کر لگائیں۔تھوڑی دیر سوکھنے کے بعد برش سے صاف کر لیں۔اسی طرح چائے یا کافی کے داغ بھی صاف کئے جا سکتے ہیں۔
امونیا بھی بے حد موٴثر کلینر ہے۔ایک کپ امونیا میں 2 لیٹر کے قریب نیم گرم پانی شامل کریں جب سوکھ جائے تو پھر سے لگائیں، گہرے داغ کیلئے دو سے چار مرتبہ کرنا بہتر ہو گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Carpet Saaf To Ghar Saaf" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.