Chehray Ki Chiknahat Balon Ko Dilkash Aur Khobsorat Kaali Gardan Aur Honton Ko Surkh Bananay Ke Totkay - Article No. 1805

Chehray Ki Chiknahat Balon Ko Dilkash Aur Khobsorat Kaali Gardan Aur Honton Ko Surkh Bananay Ke Totkay

چہرے کی چکناہٹ ،بالوں کو دلکش اور خوبصورت ، کالی گردن اور ہونٹوں کو سرخ بنانے کے ٹوٹکے - تحریر نمبر 1805

چکنی جلد سے پریشان خواتین ،بالوں کی حفاظت اور ہونٹوں کی سیاہی سے چھٹکارے کے انتہائی آسان ٹوٹکے

ہفتہ 12 مئی 2018

چہرے کا چکنا پن
چکنی جلد پر ہر وقت چکنائی رہتی ہے اور دوسری قسم مثلا َخشک یا نارمل جلد پر بھی اکثر چکنائی آ جاتی ہے اس چکنائی کو ختم کرنے کے لیے ٹماٹر کا آدھاٹکڑا کاٹ کر اس ٹکڑے کو بہت آہستگی سے کم از کم دس سے 15 منٹ تک چہرے پر ملیں پھر سادہ پانی سے دھو لیں نہ صرف چکنائی ختم ہو جائے گی بلکہ چہرا چمک اٹھے گا۔
مردہ جلد کی صفائی
پسے بادام ( پاوٴڈر کی شکل میں) کینو کے چھلکے کا پاوٴڈر مکئی کا آٹا ٹھنڈا دودھ اور چند قطرے لیموں کے رس کے ملا کر ایک پیسٹ تیارکر لیں دودھ استعمال کریں پانی استعمال نہ کر میں دودھ اتنا ڈالیں کہ گاڑھا پیسٹ بناجائے پھر اس پیسٹ کو چہرے پر مل کر آہستگی سے رگڑیں کم از کم بیس منٹ تک رگڑ یں یہ پیسٹ مر دہ جلد کی صفائی کر دے گا اس پیٹ کو آپ ہاتھوں اور پیروں پر بھی استعمال کرسکتیں ہیں۔

(جاری ہے)


کالی گردن کی رنگت نکھارنا
آملہ کی باریک پسی ہلدی کو سرسوں کے تیل میں ملا کر اس تیل کی مالش گردن پر کریں یہ عمل دن میں دو مرتبہ کریں کالی گردن دن بہ دن نکھر کرصاف ہوتی جائے گی۔
بالوں کی حفاظت
دیسی انڈے کے تیل کی مالش کرنے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں آزمودہ نسخہ ہے۔ نہانے کے بعد نہ بالوں کوکبھی جھکیں کیونکہ دو منہ ہوجاتے ہیں نہ فوراََ کنگا کریں نہ رگڑیں کیونکہ گیلے بال کمزور ہوتے ہیں اور زیادہ ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

جوئیں ختم کرنے کے لیے
شلجم کے پتوں کو پانی میں پکائیں پھر پتوں کو اس پانی میں پہلے اچھی طرح مسل لیں پھر اس پانی سے سر دھوئیں جوئیں ختم ہو جائیں گی یہ عمل ہفتے میں دو دفعہ کریں۔
ہونٹوں کی سیاہی
گلاب کی پنکھڑیوں کو تھوڑے سے دودھ میں پیس کر دن میں تین سے چار مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جائے گی۔ہونٹ گلابی اور نرم ہو جائیں گے
ایک ٹماٹر کا جوس ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور پودینے کی 10 سے 15پتیاں ملا کر پیس لیں اور یہ مکسچر روزانہ ایک کپ پیئں ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔
تھوڑی سی ملائی میں کچھ قطرے لیموں کے رس کے ڈالیں اس کو اچھی طرح مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ گلابی ہو جائیں گے

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Chehray Ki Chiknahat Balon Ko Dilkash Aur Khobsorat Kaali Gardan Aur Honton Ko Surkh Bananay Ke Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.