Freckles Yani Chaiyan Chaand Se Chehron Ko Gehna Kar Deti Hain - Article No. 2733

Freckles Yani Chaiyan Chaand Se Chehron Ko Gehna Kar Deti Hain

فریکلز یعنی چھائیاں چاند سے چہروں کو گہنا کر دیتی ہیں - تحریر نمبر 2733

گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ سورج سے بچاؤ کی تدبیر کریں

جمعہ 12 نومبر 2021

چہرے یا کبھی جسم پر فریکلز نمودار ہو سکتے ہیں اور اس کی اہم وجہ سورج کی روشنی ہے‘دراصل انسانی جلد میں میلانو سائٹس خلیے پورے جسم میں میلانن پیدا کرتے ہیں‘جو جلد کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔لیکن جسم کے کسی بھی حصے میں میلانن پگمنٹس کی تعداد زیادہ ہو جائے تو وہاں بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں اور سورج کی الٹراوائلٹ شعاعیں ان میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
ان سے بچاؤ کے لئے دھوپ میں جانے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے چہرے اور جسم کے ان حصوں پر جو کور نہیں ہوتے ان پر سن بلاک یا سن اسکرین لوشن ضرور لگا لیں تاکہ آپ کی جلد ان ضرر رساں شعاعوں سے محفوظ رہے اس کے علاوہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں باہر نکلنے سے پہلے اپنا چہرہ کسی ہلکے رنگ کی چادر یا چھتری وغیرہ سے اچھی طرح ڈھانپ لیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ چادر یا حجاب اوڑھتی ہیں تو کالے رنگ کے کپڑے کا استعمال نہ کریں کیونکہ سیاہ رنگ دیگر رنگوں کی نسبت الٹراوائلٹ شعاعیں جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے جلد سے متعلق بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

عینک لگانے والی خواتین کے چہروں پر بھی چھائیاں پڑ سکتی ہیں کیونکہ عینک کے شیشوں سے الٹراوائلٹ شعاعیں تیزی سے منعکس ہو کر جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں چنانچہ وقت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے اطراف کی جلد پر بھورے رنگ کے دھبوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ایسی خواتین کو چاہئے کہ عینک کے بجائے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کریں۔یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ حمل کے دوران اکثر خواتین کے چہرے پر فریکلز نمودار ہو جاتے ہیں اور بچے کی پیدائش کے بعد جسم اصلی حالت میں واپس آتا ہے اور چھائیاں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

آئرن کی کمی‘ایک اہم سبب:
جلد پر چھائیاں پڑنے کا ایک اہم سبب آئرن کی کمی کا ہو جانا ہے۔اس لئے آپ اپنی غذا میں گہرے سبز رنگ کی سبزیاں مثلاً میتھی‘پالک‘ ساگ‘کھیرا‘سلاد اور گوبھی شامل کریں۔سرخ گوشت‘انڈے کی زردی اور ترش پھلوں کا استعمال بھی جاری رکھیں۔آئرن پر مشتمل غذائیں لینے سے جلد پر چھائیوں کے نشان مزید گہرے ہونے کے بجائے ان کی گروتھ رک جائے گی۔رنگ خواہ گندمی ہو‘سرخ و سفید ہو یا سانولا جلد پر یہ نشان نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔بعض اوقات معیاری برانڈڈ نائٹ کریم استعمال کرنے سے یہ نشان دور ہو جاتے ہیں مگر ڈاکٹر کے مشورے ہی سے نائٹ کریم کا انتخاب کریں۔اس دوران وائٹننگ کریم کا استعمال ترک کر دیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Freckles Yani Chaiyan Chaand Se Chehron Ko Gehna Kar Deti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.