Fridge Kitchen Main Ap Ka Madadgar

فریج کچن میں آپ کا مددگار

منگل جون

Fridge Kitchen Main Ap Ka Madadgar
فریج کچن کا ایک ضروری حصہ بن چکا ہے اور کچن میں ہونے والے کاموں میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لیے فریج کی ضروری دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے طریقے جاننا بھی بڑا ضروری ہے تاکہ کچن میں آپ کا یہ مددگار ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا رہے ،فریج کو تھرمامیٹر کے ذریعے اکثر وبیشتر چیک کرتے رہنا چاہئے اس طرح آپ کو فریج کی کار کردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بار ے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی اگر فریج کو چیک نہیں کیا جائے گا تو آپ کا فریج خراب ہو کر بند بھی ہو سکتا ہے اور یا غلط ٹمپریچر کی وجہ سے اس میں رکھی ہوئی چیزیں خراب ہو سکتی ہے فریج کاٹمپریچر پچاس ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور جب اسے چیک کرنا ہوتو فریج کا ٹمپریچر چالیس ڈگری تک رکھیں چیک کرنے کے لیے تھرما میٹر فریج کے ہر خانے میں کم از کم ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں اس طریقے سے آپ کو فریج کے بارے میں ضروری معلومات حاصل ہو سکتی ہے اور فریج کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)


فریج میں آئس کیوب ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہو کر چپک جاتی ہے اور اسے اکھاڑنا مشکل ہوجاتا ہے اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کے لیے آپ آئس کیوب ٹرے کو فریج میں جہاں اسے رکھنا ہووہاں مومی کاغذ رکھ دیں اور مومی کاغذ پر آئس ٹیوب ٹرے رکھیں ایسا کرنے سے آئس کیوب ٹرے فریج میں چپکے گی نہیں ۔فریج کا اندرونی دروازہ پانی ڈال کر نہیں دھونا چاہیے اس طرح دھونے سے چاروں طرف لگا ہوا ربڑ خراب ہوجاتا ہے اس گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کرنا چاہیے فریج کو اندر سے دھونے کے لیے صابن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اس سے بہتر ہے کہ پانی میں سہاگہ(بوریکس )ملا کر دھوئیں ایک سیر پانی میں ایک درمیانہ چمچ سہاگہ کافی ہے ۔


فریج کے اندر بہت زیادہ برف جمنے نہ دیں کیونکہ اس طرح فریج جلدی خراب ہوجاتاہے ہر مہینے فریج بند کرکے اندر جمی ہوئی برف پگھلنے دیں اگر برف بہت زیادہ جمی ہوتو دھونے سے پہلے برف والے خانے کے نچلے حصے میں کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی رکھ کر دروازہ بند کردیں برف چند لمحوں میں پگھل جائے گی ،برف سے جمے ہوئے برتن آسانی سے نکالنے کے لیے برف خانے میں تھوڑا سا نمک چھڑک دیں پھر اس کے اوپر پانی کے سانچے رکھیں اس طرح برف بھی جلدی بنے گی اور سانچا بھی آسانی سے باہر نکل آئے گا برف جمانے والے ڈبوں یا سانچوں کے نیچے اگر مومی کا غذ بچھادیں تو سانچے فریز رمیں جمیں گے نہیں اور آسانی سے باہر نکل آئیں گے فریج کی چمک دمک بر قرا ررکھنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں ایمو نیا کے چند قطرے ملا کر صاف کریں فریج کو بار بار کھولنے اور بہت سی چیزیں بھرنے سے فریج کی کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے، جب مارکیٹ سے کھلا گوشت آئے تو اسے دوبارہ مومی لفافے یا کاغذ میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں اس طرح گوشت کے چھیچھڑے اور خون کے دھبے کاغذ پر نہیں چپکیں گے چاہے گوشت فریج میں کافی دنوں تک پڑا رہے ،مچھلی کو فریج میں محفوظ رکھنا ہوتو مچھلی کے سائز کا ایک دبہ لیں مچھلی کو اس میں ڈال کر اتنے پانی سے بھردیں کہ مچھلی اس میں ڈوب جائے پھر اس ڈبے کو فریج میں رکھیں اس کے بعد جب ضرورت پڑنے پر مچھلی نکالیں گے تو پہلی حالت جتنی تروتازہ ہوگی۔


جب آپ گھر سے زیادہ دیر تک باہر رہنا چاہتی ہوں تو ایسے موقعوں پر فریج میں موجود خوراک کو ان کی مختلف کیمیاوی حالتوں کے مطابق مختلف خانوں میں رکھیں اور اس کام کے لیے پلاسٹک کے یا مومی لفافے استعمال کریں تاکہ محفوظ کی جانے والی خوراک پگھل کر خراب نہ ہو جائے۔چکن کے مختلف پیس کرکے کم سے کم جگہ زیادہ سے زیادہ پیس رکھنا مقصود ہوتو انہیں آئس کیوب ٹرے میں بھی رکھا جا سکتا ہے اور بعد میں جب جمے ہوئے چکن کو مختلف بلاکوں کی صورت میں مضبوط پیکنگ کے باوجود نکالا جا سکتا ہے ۔

پیٹیز کا سمو سے اس طرح فریج میں رکھیں کہ وہ آپس میں نہ جڑیں اور جو نہی وہ ذرا سخت ہو جائیں تو انہیں فریج سے نکال لیں پھر انہیں کسی کاغذ میں لپیٹ دیں اور دوبارہ فریج میں رکھ دیں اس طرح پیٹیز اور سموسے آپس میں جڑیں گے نہیں فریج میں پھلوں کو محفوظ اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے مضبوط سیلوفین کے لفافوں میں بند کریں تیزابی فروٹ علیحدہ رکھیں کیونکہ تیزابیت پھل سے کاغذ وغیرہ گل جاتے ہیں اور دوسرے پھلوں کی خوشبو اور ذائقے کو خراب کر تے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-18

Your Thoughts and Comments

Special Gharelu Totkay article for women, read "Fridge Kitchen Main Ap Ka Madadgar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.