Ghareelo Totke Part 1 - Article No. 2068

Ghareelo Totke Part 1

گھریلو ٹوٹکے پارٹ 1 - تحریر نمبر 2068

آسان اور مفید گھریلو نسخے

منگل 14 مئی 2019

چاندی کے زیورات کو کالے ہونے بچائیں
چاندی کے زیورات اکثر کالے ہو جاتے ہیں انہیں کالے ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے جیولری باکس میں چار سے پانچ عدد چاک ڈال دیں جیولری کالی نہیں ہوگی۔
بجلی کی استری کا زنگ صاف کرنے کے لیے
اگر بجلی کی استری کو زنگ لگ گیا ہے تو سوڈاہائی کارب(کھانے کا سوڈا)سے زنگ صاف کر لیجیے۔
چوہے بھگائیے!
جہاں چوہے ہوں وہاں پیپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیجیے۔

جلی ہوئی دیگچی صاف کرنا
اگر دیگچی اندر سے کالی ہوگئی ہوتو اس میں پانی بھر کر تین چمچ ٹاٹری اس میں ملا کر آدھے گھنٹے تک پانی کو ابلنے دیں۔دیگچی صاف ہو جائے گی۔
کتابوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنا
تھوڑی سی پھٹکری اور تھوڑی سی سفید مرچ لے کر ان کا سفوف بنالیں اور کتابوں پر چھڑ ک دیں۔

(جاری ہے)


آٹے میں کیڑے
آٹے میں دو تین تیز پتے ڈال دیے جائیں تو آٹے کو کیڑا نہیں لگتا۔


لوہے کا زنگ
کپڑوں میں لوہے کا زنگ لگ جائے تو لسی سے صاف کرلیں ۔داغ دور ہو جائے گا۔
آٹا خمیر
گوندھے ہوئے آٹے میں چاروں طرف گھی لگا دیں تو آٹا خمیر نہیں ہوگا۔
اسٹیل کے برتنوں میں چمک
اسٹیل کے برتن دھوتے ہوئے صابن یا ڈٹرجنٹ پاؤڈر میں ایک چمچ نمک شامل کر دیں تو برتن چمک جائیں گے۔
مچھلی کی بُو سے نجات
مچھلی صاف کرنے سے کچن میں بُو پھیلی ہوتو برتن میں پانی گرم کریں اس میں دو چمچ سفید سرکہ ڈال دیں اور پکائیں مچھلی کی بُو دور ہو جائے گی۔

پان کا داغ دور کرنا
کپڑے پر پان کے داغ والے حصے پر پیاز رگڑ کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر صابن سے دھولیں۔
جوؤں کا خاتمہ
عرق گلاب میں شہد ملا کر لگانے سے جوئیں مرجاتی ہیں اور ساتھ ہی بال نرم وملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
جوتوں میں نیا پن لائیں
گردوغبار سے جوتوں کا نیاپن بر قرارنہیں رہتا۔جوتوں کی پالش میں کچھ قطرے لیموں کے رس کے ملادیں تو جوتے میں چمک آجاتی ہے۔

چیونگم کے داغ
چھری کو ذرا سا گرم کرکے پہلے چیونگم اتار دیں ۔پھر متاثر ہ حصے پر اسپرٹ لگائیں اور صابن سے رگڑ کر دھولیں۔
شیشے کے برتن چمکائیں
شیشے کے نازک برتن صاف کرنے اور ان برتنوں میں چمک پیدا کرنے کے لیے تین چمچ سرکہ پانی میں ملا کر رکھ لیں ۔تمام برتن دھونے کے بعد سرکہ ملے پانی سے برتن کھنگال لیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghareelo Totke Part 1" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.