Ghareelo Totke Part3 - Article No. 2386

Ghareelo Totke Part3

گھریلو ٹوٹکے پارٹ 3 - تحریر نمبر 2386

آٹا گوندھتے ہوئے اس میں لیموں کے دو یا تین قطرے ڈالنے سے روٹی بہت ہلکی اور تازہ پکتی ہے

منگل 14 جولائی 2020

ہینڈ بیگ کی دیکھ بھال
بیگز میں خرابی کی ابتداء عموماً زپ سے ہوتی ہے۔غیر معیاری اور ناقص زپ سب سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے۔ہارڈ ویئر کی دکان پر با آسانی دستیاب Beeswaxکا ایک ٹکڑا لے کر کھلی ہوئی زپ کے دندانوں پر مل دیں۔یہ پہلے سے زیادہ تیزی سے کام کرے گی۔
نرم برش
مختلف جانوروں کی کھالوں سے بنے بیگز پر اگر گریس کا دھبہ لگ جائے تو بے بی پاؤڈر اس دھبے پر چھڑک کر اسے چوبیس گھنٹوں کے لئے رکھ دیں پھر نرم ریشے والے ٹوتھ برش سے متاثرہ جگہ کو ہلکے ہلکے رگڑیں۔
دھبہ غائب ہو جائے گا۔
بیکنگ سوڈا اور کافی
بڑے ہینڈ بیگز کی ایک خاصیت ہے کہ ان میں آپ کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں لیکن یہ سہولت اس وقت زحمت بن جاتی ہے جب ان اشیاء کی خوشبوئیں بیگ میں بس جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خوشبوؤں سے نجات کے لئے بیکنگ سوڈا یا کافی ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر بیگ کے اندر چوبیس گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔


جوتوں کی حفاظت
جوتوں کے ڈبے،حفاظت سے رکھیے۔ان کے ڈبوں میں موجود پولی تھین بیگ بھی سنبھال کر رکھیں اور ہر مرتبہ استعمال کے بعد جوتے تھیلیوں میں ڈال کر واپس ڈبے میں رکھیں۔ٹشو پیپر میں تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر ڈال کر ڈبوں کے اندر رکھنے سے جوتوں کی ناگوار بُو سے نجات مل جاتی ہے۔
روٹی کو ہلکا اور تازہ رکھنا
آٹا گوندھتے ہوئے اس میں لیموں کے دو یا تین قطرے ڈالنے سے روٹی بہت ہلکی اور تازہ پکتی ہے اور ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

فریج کے بغیر مکھن رکھنا
اگر فریج کے بغیر مکھن رکھنا ہوتو اسے چکنے کاغذ میں اچھی طرح لپیٹ کر آٹے کے تھیلے میں رکھ کر دبا دیں۔مکھن ہفتوں تک نہیں پگھلے گا۔
تندوری روٹیوں کو گرم کرنا
ٹھنڈی تندوری روٹیوں کو گرم کرنے کے لئے ان روٹیوں کو پانی سے تھپتھپا کر پھیلے ہوئے گرم توے پر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اس توے کو ایک بھگونے سے ڈھک دیں دس منٹ بعد روٹیاں نکالیں۔روٹیاں بالکل تازہ جیسی نکلیں گی۔
ہر چیز منٹوں میں گلائیں
پائے ہو یا سری ،چنا ہو یا ماش کی دال،حلیم کی گندم ہو یا جو،کسی بھی قسم کی چیز کو جلد گلانے کے لئے اسے چولہے پر چڑھانے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا دیں،بہت جلد گل جائے گی۔
خستہ کُرکُرے چپس
چپس بناتے وقت آلوؤں کو کاٹ کر جس پانی میں رکھا جائے اس میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔
اس کے بعد پانی نکال کر کسی سفید خشک کپڑے میں آلوؤں کو رکھ کر خشک کرلیں،پھر تلیں۔خستہ اور لذیز چپس بنیں گے۔
آرائشی سامان کی حفاظت
لکڑی کے بنے ہوئے آرائشی سامان اور فرنیچر کو استعمال سے پہلے زیتون کا تیل لگا دیجیے اس طرح یہ چیزیں کریکس سے محفوظ رہیں گی۔
سفید فرنیچر کے دھبے
سفید رنگ والے فرنیچر سے دھبے صاف کرنے کے لئے ٹھنڈا پانی اور ذرا سا سرکہ استعمال کیجیے۔

مہندی کا گہرا رنگ
مہندی کے گہرے رنگ کے لئے ضروری ہے کہ مہندی کم از کم چھ گھنٹے بھیگی رہے اور اس میں چائے کا قہوہ،لیموں،املی اور چینی شامل ہو۔اس کے بعد اسے استعمال کریں تو گہرا اور تیز رنگ آئے گا۔
سر کی خشکی
بالوں میں خالص سرسوں کا تیل،انڈا اور دہی ملا کر مساج کریں پھر دو گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے سردھولیں،سرکی خشکی کم ہو جائے گی۔

چہرے کے بال
جو کا آٹا(ابٹن)اور مالٹے کے چھلکوں کا ابٹن اگر باقاعدگی سے استعمال کریں تو نہ صرف چہرہ صاف ہوتا ہے بلکہ زائد بال بھی کم ہو جاتے ہیں۔
پھٹی ایڑیاں
دو چائے کے چمچ گلیسرین میں دو چمچ نیم گرم پانی اور دو چٹکی بوریکس پاؤڈر ملا لیں پھر اس مرکب کی تہہ ایڑیوں پر جمالیں۔دو گھنٹے بعد صاف کردیں۔
چند دنوں کے اس عمل سے ایڑیاں نرم وملائم ہو جائیں گی۔
جلد آلو ابالنا
آلو جلد ابالنے کے لئے ذراسی ہلدی ڈال دیں اور ڈھکن رکھ دیں آلو جلد ابل جائیں گے۔
گوشت خراب ہونے سے بچائیں
گرمیوں کے موسم میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ایک کپڑے کا ٹکڑا لے کر اسے سرکہ اور پانی میں تر کریں پھر گوشت کو اس میں پلٹ کر رکھ دیں۔
چاولوں کو کیڑا لگنے سے بچائیں
چاولوں میں پسا ہوا نمک ملا دیں تو انہیں کیڑا نہیں لگے گا ایک من چاولوں کے لئے ایک کلو نمک کافی ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghareelo Totke Part3" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.