Ghareeloo Totke - Article No. 2350

Ghareeloo Totke

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2350

گھروں میں استعمال ہونے والے آسان ٹوٹکے۔

ہفتہ 9 مئی 2020

فرش کو چمکانا
فرش کے دھبے صاف کرنے کے لئے کپڑے دھونے والے سوڈا، صابن کے ٹکڑے اور نمک ملا کر فرش پر خوب رگڑیں ۔فرش صاف اور چمک دار ہو جائے گا۔
بغیر پیچھ کے چاول پکانا
چاولوں کو اچھی طرح صاف کرکے ،دو گھنٹے پہلے بھگو کر رکھیں۔ دیگچی میں اتنا پانی لیں کہ چاول اس میں ڈوب جائیں یہ دیگچی چولہے پر رکھیے۔
جب پانی ابلنے لگے تو چاول ملا کر اتنا پکائیں کہ پانی سوکھ جائے ۔پھر دس منٹ دم دیں ۔لیجیے بغیر پیچ کے چاول تیار ہیں۔
پیاز کی بو منہ سے دور کرنے کے لئے
پیاز کے بہت سے فائدے ہیں لیکن کھانے کے بعد منہ سے بو بھی آتی ہے ۔پیاز کھانے کے بعد سوکھے دھنیے کے چند دانے چبائیے پیاز کی بُو نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)


پیاز کی بوبرتنوں سے دور کرنا
پانی میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملا کر پیاز کی بو والے برتن اس میں ڈال دیجیے۔

تھوڑی دیر پڑا رہنے دیجیے بو دور ہوجا ئے گی۔
کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے
کریلے کے چھلکے اتارلیں اور کاٹ کر بیج نکال لیں ۔کٹے ہوئے کریلوں پر نمک لگا کر ان کو اچھی طرح مل کر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں،کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔
گھریلو فرنیچر چمکائیے
پالش والے فرنیچر کو تل کے تیل سے صاف کیجیے اور پھر خشک کپڑے سے رگڑئیے۔
چمک پیدا ہو جائے گی۔
پلاسٹک کے جگ اور گلاس صاف کرنا
اگر پلاسٹک کے جگ اور گلاس پیلے ہو جائیں تو پانی میں نمک ملا کر اس سے برتن دھولیں ۔پلاسٹک کے برتن صاف ہو جائیں گے۔
گوشت پر مکھی نہ آئے
اس کے لئے سر کہ میں پانی ملا کر اس میں سفید ململ کا کپڑا نچوڑ کر گوشت پر پھیلا دیں۔
بلب کے قریب سے پتنگے بھگانا
برسات کے موسم میں بلب ،ٹیوب لائٹس وغیرہ کے قریب ڈھیروں پتنگے اور برساتی کیڑے مکوڑے جمع ہوجاتے ہیں ۔
ان کو روشنی سے دور رکھنے کے لئے پیاز کی موٹی سی پرت اتار کر اس کو درمیان سے سوئی کی مدد سے دھاگے میں پرو دیں اور یہ پیاز بندھا دھاگا بلب یا ٹیوب لائٹس پر باندھ دیں ۔پتنگے یا کیڑے مکوڑے بلب کے قریب بھی نہیں بھٹکیں گے۔اس ترکیب پر دو چار مرتبہ عمل کرنے سے ان کو کام کے دوران ہاتھوں میں پسینہ دور ہو جائے گا۔
دھندلا آئینہ
آئینہ میلا یا دھندلا ہو جائے تو برا لگتا ہے ۔
دھندلے اور میلے آئینے کے لئے اسپرٹ سے صفائی کریں ۔نرم کپڑے یا روئی کی مدد سے اسپرٹ آئینے پر لگائیں،پھر صاف کپڑے سے آئینہ رگڑ کر چمکالیں۔
کپڑوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھیں
کپڑوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پہلے کپڑوں کی تہہ میں فنائل کی گولیاں رکھیں اور کپڑوں کے نیچے نیم کے پتے رکھیں اس پر اخبار یا ململ کا باریک کپڑا بچھائیں پھر قیمتی کپڑے رکھیں ۔
نیم کے پتوں پر اخبار یا ململ کا کپڑا بچھانا اس لئے ضروری ہوتاہے تاکہ پتوں کا رنگ قیمتی کپڑوں پر نہ لگے ۔مہینے دو مہینے بعد نیم کے پتے تبدیل کر دینے سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
کیل آسانی سے لگائیں
اگر کبھی لکڑی میں کیل لگانی مقصود ہو،تو اس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے کیل کو صابن کی ٹکیاں میں دھنسا کر نکال لیں۔اس کے بعد لکڑی میں ٹھونکیں ،سخت سے سخت لکڑی میں بھی کیل آسانی سے ٹھونک جائے گی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghareeloo Totke" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.