Gharelo Totke - Article No. 2265

Gharelo Totke

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2265

جب آپ سبزیاں ابالیں تو اس پانی کو ضائع نہ کریں

منگل 21 جنوری 2020

سبزیوں کا پانی
جب آپ سبزیاں ابالیں تو اس پانی کو ضائع نہ کریں،بلکہ اس گرم پانی کو کھانا پکانے کے لئے استعمال کریں کیونکہ اس میں سبزیوں کے وٹامنز بھی شامل ہوں گے اور سالن میں گرم پانی شامل کرنے سے اس کو پکنے میں کم وقت لگے گا اس طرح ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔
یخنی بنانے کا صحیح طریقہ
یخنی بنانے کے لئے جب گوشت اور پانی کو چولہے پر رکھیں تو آگ آہستہ رکھیں۔
سوپ کو اُبالنا نہیں چاہیے ہلکی آنچ پر پکانے سے اوپر کم سے کم جھاگ بنے گی اور یخنی بھی عمدہ ہوگی۔
مچھلی کے برتن سے بو
برتن سے مچھلی کی بو ختم کرنا ہوتو اس میں چائے کی پتی ڈال کر پانی ملا دیں اور دس منٹ کے بعد برتن دھوڈالیں۔مچھلی کی بو ختم ہوجا ئے گی۔

(جاری ہے)

لیموں کا چھلکا بھی اس بو کو ختم کر دیتاہے۔
چمک دار دانت
دانتوں کو چمک دار بنانے کے لئے دو سے تین انجیر لے کر توے پر جلالیں۔

جب انجیر اچھی طرح جل کر سیاہ ہو جائے تو توے پر سے اتار کر پیس لیں۔یہ سفوف دانتوں پر اچھی طرح رگڑیں،دانت صاف ہو جائیں گے۔
نمکین پانی
کنوئیں یا بورنگ کا پانی اکثر نمکین اور بھاری ہوتاہے۔اس کو ہلکا کرنے کے لئے ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ بورک پاؤڈر اور سرکہ ملادیں۔یہ پانی آسانی سے نہانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

بینگن کا رنگ
بینگن کاٹنے کے دوران انگوٹھے اور ہاتھوں پر جامنی سارنگ چڑھ جاتاہے اس رنگ کو صاف کرنے کے لئے ہاتھوں کو نمک مل کر دھویا جائے تو صاف ہو جائیں گے۔
برتنوں کی چکنائی
برتنوں کی چکنائی دور کرنے کے لئے برتن دھونے کے بعد ان برتنوں پر تھوڑا تھوڑا سا واشنگ پاؤڈر چھڑک دیں۔اس کے بعد سادے پانی سے دھولیں۔
یوں ان پر جمی ہوئی چکنائی با آسانی دھل جائے گی۔
گندی بوتلیں
بوتلوں سے گندگی دور کرنے کے لئے سرکہ اور نمک بوتلوں میں ڈال کر ہلائیں۔آسانی سے گندگی دور ہو جائے گی۔شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لئے ان کو جب بھی دھوئیں تو دھونے کے بعد میں صاف پانی سے کھنگالتے وقت پانی میں سرکہ ملالیں۔اس طرح برتن چمک اٹھتے ہیں۔

شیشے کے برتنوں کو جڑنے سے محفوظ رکھیں
شیشے کے گلاسوں کو جڑنے سے بچانے کے لئے ان کے درمیان کاغذ رکھ دیا کریں،گلاس جڑنے سے محفوظ رہیں گے۔
چائے کے داغ
کپڑوں پر اگر چائے گر جائے تو اس پر فوراً ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں چائے کا رنگ کپڑوں پر نہیں جمے گا۔
مچھروں سے نجات
گیس اسٹووپر چند ایک کوئلے رکھ کر دہکا لیں۔
ان کو مٹی کے پیالے میں رکھ کر اوپر سے ہرمل ،کلونجی اور اجوائن چھڑک کر دھونی دیں۔
کیل ٹھونکنے کا درست طریقہ
دیوار پر کیل ٹھونکنے سے پہلے کیل ٹھونکنے والی جگہ پر”متوازی انداز“میں ماسکنگ ٹیپ لگا دیں اور اس پر کیل ٹھونکیں تو دیوار کا پلاسٹر نہیں اکھڑے گا۔
پودوں کی شادابی
پودوں کی شادابی اور تازگی کے لئے انڈے کے چھلکے پہلے مٹی میں ڈالیں اور پھر اس مٹی میں کوئی بھی پودا لگا دیں،اس طرح پودا جلدی بڑھتاہے۔

تنگ جوتا
بعض اوقات جوتا پڑے پڑے تنگ ہو جاتاہے ۔فلالین کے کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور جوتے کے اندر ٹھونس دیں۔کپڑے کی گرمی کی وجہ سے جوتا پھیل جائے گا اور اس کی تنگی دور ہو جائے گی۔
فریج میں پھپھوندی
اگر فریج میں پھپھوندی لگ گئی ہوتو سفید سرکہ میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر فریج کی صفائی کریں۔
سوکھی پالش
پالش سوکھ جانے کی صورت میں اس میں تھوڑا سا پیٹرول ملا لیں تو پالش نرم ہو جائے گی اور اسے دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelo Totke" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.