Gharelu Cosmetics - Article No. 2795

Gharelu Cosmetics

گھریلو کاسمیٹکس - تحریر نمبر 2795

گھریلو اور قدرتی اشیاء سے تیار کردہ فیس پیک ہر قسم کے مضر اثرات اور کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں اور ان میں موجود قدرتی اجزاء ہماری جلد کے لئے نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں

منگل 25 جنوری 2022

اکثر خواتین آرائش حسن کی بازاری اشیاء کی بجائے قدرتی اور گھریلو اشیاء پر زیادہ اعتبار کرتی ہیں‘لیکن ایسی بھی بہت سی خواتین ہیں جو ان قدرتی اور گھریلو اشیاء کا درست استعمال نہیں جانتی ہیں۔ایسی خواتین کی آسانی کے لئے ہم یہاں چند مشورے آپ کو دے رہے ہیں۔عمل کرکے استفادہ حاصل کریں بہت سے پھل اور سبزیاں ہماری جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ساتھ ہی یہ ہمارے چہرے اور ہمارے جسم کو ایک خوبصورتی و دلکشی عطا کرتے ہیں۔
اگر آپ کی جلد نارمل اور ذرا خشکی مائل ہے تو آپ اُبال کر میش کی ہوئی گاجریں‘پکے ہوئے کیلے‘ایواکاڈو‘یا انڈے کی زردی کو شہد اور ملک پاؤڈر میں ملا کر استعمال کرکے چہرے پر یا جلد کے مختلف حصوں پر لگا کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

15 منٹ اپنے چہرے کو دھونے کے بعد آپ کو ان قدرتی اجزاء کی تاثیر کا اندازہ ہو گا‘لیکن یہ بات بھی اہم اور یاد رکھنے والی ہے کہ کسی بھی فیس پیک میں 3 سے زائد اجزاء کو مکس نہ کیا جائے۔


آپ ان فیس پیک سے اپنے پورے جسم پر سخت ہاتھوں سے مساج بھی کر سکتی ہیں۔مساج کے بعد اپنے جسم کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔بازاری مصنوعات کے مقابلے میں یہ گھریلو اور قدرتی اشیاء سے تیار کردہ فیس پیک ہر قسم کے مضر اثرات اور کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں اور ان میں موجود قدرتی اجزاء ہماری جلد کے لئے نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Cosmetics" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.