بند کریں
خواتین مضامینگھریلو ٹوٹکےگھریلو ٹوٹکے

مزید گھریلو ٹوٹکے

پچھلے مضامین - مزید مضامین
گھریلو ٹوٹکے
چاولوں کوکیڑوں یاسرسریوں سے بچانے کا ایک ٹوٹکہ یہ بھی ہے کہ ان میں کافور کی ایک ڈالی ڈال دی جائے۔
چاولوں کوکیڑوں یاسرسریوں سے بچانے کا ایک ٹوٹکہ یہ بھی ہے کہ ان میں کافور کی ایک ڈالی ڈال دی جائے۔
اگر آپ کی چائے کی کیتلی بری طرح جل گئی ہوتو اسے ریتلے کاغذ(سینڈپیپر)سے مانجھیں۔
تھرماس کی بوکودور کرنے کیلئے آدھاکپ سرکہ ڈال کررکھ دیں اور پھر چند گھنٹوں بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
کان میں درد ہوتو دوسرسوں کے تیل میں لہسن جلالیں اور تیل چھان کر ٹھنڈا کرکے شیشی میں رکھ لیں۔اگر کان میں پھنسی ہوتو چند قطرے نیم گرم کرکے کان میں ٹپکائیں۔تووہ بھی پھٹ جائے گی۔
قبض تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔اس کا تدارک ضرور کرنا چاہیے۔رات کوایک کپ دودھ میں دو چمچے شہد ملا کرپی لیں۔قبض دور ہوجائے گی۔
بعض اوقات چوٹ لگنے سے نیل پڑجاتا ہے جوبہت بدنما لگتا ہے۔شہد میں تھوڑا سانمک ملا کرنیل پرلیپ کرنے سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔
چھری سے ہاتھ کی انگلی کچن میں کام کرتے ہوئے کٹ جائے تو شہد کوململ کے ٹکڑے پر لگاکر زخم پر رکھ دیں ٹھیک ہوجائے گا۔
بچوں کوکھانسی آرہی ہوتو ایک چمچپ شہد میں تھوڑا نمک ڈال کر آنچ پر رکھیں جب شہد پھٹ جائے تو کپڑے سے چھان کرشہد کاپانی پلائیں۔کھانسی کوآرام آجائے گا۔
آنکھوں میں جلن ہوتو کھیرے کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں اور چند منٹ کیلئے سکون سے لیٹ جائیں ،ٹھنڈپڑجائے گی۔
چہرے کی رنگت نکھارنے کچے اور پکا کرشلجم کھانا دونوں صورتوں میں مفید ہیں۔
بھوک نہ لگتی ہو،پیٹ بھاری رہتا ہو،قبض ہو توادرک چھیل کرتھوڑا نمک چھڑک کرکھائیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے