Bartano Ki Safai Aur Istemaal Se Mutaliq Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1374

Bartano Ki Safai Aur Istemaal Se Mutaliq Mufeed Gharelo Totkay

برتنوں کی صفائی اور استعمال سے متعلق مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1374

فرائی پین اگرذراسابھی گیلارہ گیا ہوتوجب آپ گھی ڈال کرکوئی چیزتلنے لگتے ہیں توگھی چڑچڑ کرتا یااچھلتاہے۔

منگل 22 دسمبر 2015

فرائی پین اگرذراسابھی گیلارہ گیا ہوتوجب آپ گھی ڈال کرکوئی چیزتلنے لگتے ہیں توگھی چڑچڑ کرتا یااچھلتاہے۔اگر اس اچھلتے گھی میں چٹکی بھر آٹاچھڑک دیاجائے توٹھیک ہوجاتاہے۔
مٹی کی نئی ہانڈی کودیر پابنانے کیلئے اسے استعمال سے قبل 24گھنٹے تک تیل اور نمک لگاکر رکھا رہنے دیں یا پھر چوبیس گھنٹوں کے لئے پانی ڈال کررکھ دیں۔ہانڈی کوپہلی بار استعمال کرنے کیلئے اگر اس میں پائے یاگڑوالے چاول پکائیں تویہ زیادہ دیرتک چلتی ہے اور اس میں لائنیں نہیں پڑتیں۔

آٹے کاخمیرآٹے کوگوندھنے کے بعد اس پر گھی یامکھن لگادیاجائے تواس پر پیڑی نہیں جمتی۔ مکھن لگا کر کپڑا نچوڑ کر آٹے پر ڈال دیں تووہ خمیرنہیں ہوگا۔
آٹا گوندھ کرمٹی کے کونڈے میں ڈال کررکھیں اور اوپرگیلاکپڑاڈالیں اس طرح خمیرنہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

آٹے کواگرگوندھ کر کچی گیلی زمین پررکھاجائیے تووہ خمیرنہ ہوگا۔آٹاجتنی اونچائی پررکھاہوگا،اتنی جلدی خمیرہوگا۔


بعض چائے دانیوں میں سے چائے نکالتے ہوئے ایک قطرہ ٹونٹی کے ساتھ بہتاہوانیچے تک چلا جاتاہے جس سے ٹونٹی پر چائے کا داغ پڑجاتاہے۔اگر پیپرمیٹ میں سوراخ کرکے ٹونٹی کے گلے میں ڈال دی جائے توقطرہ نیچے جانے کی بجائے میٹ میں جذب ہوجائے گا۔
نچھوٹی چھوٹی نمک دانیاں خاص طورپرجن پر کٹ گلاس ہو‘ان کوعلیحدہ علیحدہ دھونے کی بجائے پلاسٹک کے لفافے میں گرم پانی اور خشک پوڈر ڈال کرہلائیں اور پھرصاف پانی سے دھولیں۔
ایک ہی وقت میں ساری نمک دانیاں چمک اٹھیں گی۔
سردیوں میں خوشبودار کمرہ سردیوں میں لوگ کمروں کے اندرکوئلے جلاتے ہیں‘اگر ان جلتے ہوئے کوئلوں پر سنگترے کے خشک چھلکے ڈال دئیے جائیں توسارا کمرہ خوشبودار ہوجائے گا۔لیموں کے خشک چھلکے ڈالنے سے لیموں کی خوشبوپھیل جائے گی۔
بانس کی اشیاء:بانس کافرنیچر یاٹوکریاں بہت خوبصورت لگتی ہیں‘اگر میلی ہوجائیں اور نمک ملے پانی سے دھویاجائے توصاف ہوجاتی ہیں۔بانس کی تیلوں کے میٹس بڑے نازک اور خوبصورت لگتے ہیں مگربارباردھلنے پران کی خوبصورتی زائل ہوجاتی ہے۔ان میٹس کواگرچائے کے قہوہ میں چند گھنٹے کیلئے ڈبودیاجائے توخشک ہونے پرخوش رنگ ہوجاتے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Bartano Ki Safai Aur Istemaal Se Mutaliq Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.