Medah Besan Aur Keeray Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1378

Medah Besan Aur Keeray Mufeed Gharelo Totkay

میدہ بیسن اور کیڑے، مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1378

میدہ بیسن اور کیڑے:میدہ آٹا بیسن میں کیڑے پیداہوجاتے ہیں۔اگران چیزوں کے برتن میں تیزپات کے پتے رکھ دئیے جائیں توکیڑے نہیں آئیں گے۔

پیر 28 دسمبر 2015

میدہ بیسن اور کیڑے:میدہ آٹا بیسن میں کیڑے پیداہوجاتے ہیں۔اگران چیزوں کے برتن میں تیزپات کے پتے رکھ دئیے جائیں توکیڑے نہیں آئیں گے۔ان چیزوں کونمی سے بچانے کے لئے پلاٹنگ پیپر(سیاسی چوس) اگرڈبے میں رکھ دیاجائے تومیدی سیلانہیں ہوتا۔میدہ سیلاہوتوکیک عمدہ نہیں بنتالہٰذامیدے کوہمیشہ خشک اور ملائم ہونا چاہئے۔
جب بھی پھل کاٹیں اس سے پہلے انگلیوں پرلیموں کارس لگالیں،پھل کے ساتھ ہی ایک لیموں کاٹ کرفریج میں رکھ چھوڑ دیں۔
جب بھی پھل نکالیں،ساتھ ہی لیموں کاآدھاحصہ بھی نکال لیں اور استعمال کے بعد دوبارہ فریج میں رکھ دیاکریں کافی دیرایک ہی لیموں کام دے گا۔
جب گھر سے شاپنگ کی غرض سے نکلیں توکبھی خالی پیٹ جلدی میں نہ نکلیں۔اس طرح آپ اچھی طرح دیکھ بھال کرکے اشیاء خریدسکیں گی۔

(جاری ہے)

اگرشاپنگ کے دوران بھوک کی شدت محسوس ہوتوکوئی نہ کوئی چیزلے کرکھالیں،اس طرح آپ بہتر خریداری کرپائیں گی۔


آج کل شہروں میں فریزرمیں چیزیں رکھنے کارواج عام ہے،بازارنزدیک بھی ہوں توتب بھی خواتین بہت سی چیزیں ایک بارخریدکرفریزرمیں رکھ لیتی ہیں تاکہ وقت بے وقت کام آسکیں۔ڈبل روٹیاں بھی فریزرمیں رکھی جاتی ہیں مگرجمی ہوئی ڈبل روٹی میں سے چند سلائس علیحدہ کرنے مشکل ہوجاتے ہیں۔اس کاآسان حل یہ ہے کہ چھ چھ اور چار چار سلائس کے پیکٹ بناکررکھیں تویہ آسانی سے ”ڈی فراسٹ“ ہوجائیں گے۔

دوتین روزکی باسی ڈبل روٹی کوتازہ کرنے کیلئے اوون کوخوب گرم کریں اور ڈبل روٹی کوایک ہوا بندڈبے میں چند منٹ کیلئے اوون میں رکھ دیں۔ڈبے کاڈھکن کھولیں توبالکل تازہ ڈبل روٹی تیارملے گی۔ایسے کیک جن پر آئسنگ نہ کی گئی ہوان کو دوبارہ تازہ کیاجاسکتاہے۔
مرغی یاگوشت کوفریزرمیں رکھنے کیلئے کہ وہ کم سے کم جگہ گھیرے،برف جمانے والے سانچوں میں ساتھ ساتھ جوڑ کر بوٹیاں رکھ دیں اور جماکرپھر اس گوشت کونکال کراسی طرح فریزرمیں اوپرتلے رکھے دیں۔
برتن بھی استعمال نہ ہونگے اور جگہ بھی کم گھرے گی۔
ڈبل روٹی کاچوراہم کئی چیزوں میں استعمال کرتے ہیں،جب کبھی چورابنائیں تواس کوموٹی چھلنی سے چھان لیں۔ باریک چورے کوعلیحدہ اور موٹے چورے کوعلیحدہ علیحدہ لفافوں میں ڈال کررکھ لیں۔ جس کی ضرورت ہواستعمال کریں۔
ڈرائی فروٹ اور براؤن شوگر دونوں کوایک ہی ڈبے میں رکھیں،اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ چینی نرم رہے گی جبکہ ڈرائی فروٹ میں براؤن شوگر کی لطیف خوشبورچ جائے گی۔یہ ڈرائی فروٹ اور براؤن شوگر کیک بنانے کیلئے ہوابندڈبے میں رکھیں اس طرح کیک زیادہ خوشبودار بنے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Medah Besan Aur Keeray Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.