بند کریں
خواتین مضامینگھریلو ٹوٹکےگھریلو ٹوٹکے

مزید گھریلو ٹوٹکے

پچھلے مضامین - مزید مضامین
گھریلو ٹوٹکے
ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے ٹماٹر اور کھیرے کا رس ہونٹوں پرلگائیں۔کچھ دنوں میں خاطر خوا نتائج حاصل ہو جائیں گے۔
ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے ٹماٹر اور کھیرے کا رس ہونٹوں پرلگائیں۔کچھ دنوں میں خاطر خوا نتائج حاصل ہو جائیں گے۔
گھر میں چیونٹیاں بہت زیادہ آتی ہوں تو آیک ٹپ میں پانی کیساتھ تھوڑا سا مٹی کا تیل ملا کر اس پانی سے گھر کا پونچا لگائیں۔اگر کارپٹ بچھا ہو تو اس کے کناروں پر پونچھا لگا دیں۔ دو سے تین بار یہ عمل کرنے سے چیونٹیاں دوبارہ نہیں آئیں گی۔
کنگھیوں کی صفائی کے لیے گرم پانی میں تھوڑا ساواشنگ پاوٴڈر اور صابن ڈال دیں اور بیس منٹ کے لیے کنگھے اس میں بھگو دیں، پھر برش سے اچھی طرح صاف کر لین اور گرم پانی سے دھولیں کنگھے نئے جسے ہو جائیں گے۔
اگر گوشت پکاتے یابھونتے وقت جل جائے تو اس میں آدھی پیالی دودھ ڈال دینے سے جلے گوشت کی بو نہیں آتی۔
کھانا پکاتے وقت اکثر خواتین کا ہاتھ جل جاتاہے۔ اس کیلئے شہد آدھی پیالی، ہلدی اور گھی ایک یک چمچ لے کر انہیں مکس کر کے فریج میں رکھ دیں۔ جب بھی ضرورت پیش آئے اسے متاثرہ حصے پر لگائیں۔نہ جلن ہو گی اور نہ ہی چھالے پڑیں گے۔
جس چیز پر فارمیکا چڑھا ہوا ہو اسے چمکانے کے لیے تارپین کا تیل لے کر فرنیچر کو صاف کریں ۔ اس طرح فارمیکا بالکل نیا نظر آئے گا۔
ٹماٹر گھی یا تیل میں تلنے سے ان کی اصل خوشبو اور ذائقہ بر قرار نہیں رہتا ٹماٹر کی اصل خوشبو اور ذائقہ برقرارر رکھنے کیلئے انہیں چربی میں تلا جائے۔
سبزی کو تازہ رکھنے کیلئے پانی میں دو کھانے کے چمچے سر کہ ملا دیں اور سبزی کو اس میں بھگر کر نکال لیں یا یہی پانی سبزی پر چھکڑ دیں۔
پنیر کو تازہ رکھنے کے لیے اس کے چاروں طرف نمک لگا کر کپڑا لپیٹ دیں تو پنیر کئی ہفتوں تک خراب نہیں ہوگا۔
کپڑوں کو صندوق ،الماری یا بکس میں کافی عرصہ تک پڑے رہنے سے ان سے ایک خاص قسم کی بدبو آنے لگ جاتی ہے جو بعض اوقات کپڑے دھونے سے بھی نہیں جاتی اس سے بچنے کے لیے کپڑوں کو تہہ کر کے رکھیں اور ان کے درمیان میں خوشبو کی خالی شیشی یا بوتل رکھ دیں اس سے کپڑوں میں مہک برقرار رہے گی۔

(1) ووٹ وصول ہوئے