بند کریں
خواتین مضامینگھریلو ٹوٹکےگھریلو ٹوٹکے

مزید گھریلو ٹوٹکے

پچھلے مضامین - مزید مضامین
گھریلو ٹوٹکے
گرمی دوربھگانے کے چند مفید مشورے موسم گرما جب بھی آتا ہے بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کاسبب بن جاتا ہے۔
گرمی دوربھگانے کے چند مفید مشورے موسم گرما جب بھی آتا ہے بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کاسبب بن جاتا ہے۔ گرمی شدت بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس سے بیحد مشکل کاسامنا کرنا پڑتا ہے آج ہم آپ کو چند ایسی تدابیربتائیں گے جن کے مدد سے آپ خود کوگرمی میں ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
کیڑے ماردواؤں کااستعمال زیادہ کریں: گرمی میں مچھر مکھیوں کی تعداد بڑھ ہوجاتی ہے اور ان سے بہت سی بیماریوں جنم لیتی ہیں لہٰذا ان سے بچاؤ کیلئے کیڑے ماردواؤں کااستعمال لازمی کریں۔
ڈھیلے کپڑے پہنیں: گرمی میں کوشش کریں کہ جس حد تک ممکن ہو ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں شام کے وقت باہر نکلتے وقت جرابیں پہنیں تاکہ کوئی مچھر یا کیڑا آپ کو نہ کاٹ سکے۔
زیادہ پانی پئیں: جسم میں نمکیات اور پانی کاتوازن برقرار رکھنے کیلئے پانی کااستعمال بڑھائیں۔ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کھیرے کاجوس، ناریل کاپانی، لیموں کا جوس ایک ایک چمچہ سمندری نمک یاہمالیاتی گلابی نمک کے ساتھ پانی کااستعمال کریں۔
گھر میں ورزش کریں: ورزش کرنے کیلئے دن کے ٹھنڈے وقت اور کسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں اس طرح پر تھکان طاری نہیں ہوگی۔
کھانے کودیر تک باہر نہ رکھیں: کھانا کھانے کے فوراََ بعد اسے ریفریجریٹرمیں رکھ دیں۔ دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھانا باہر نہیں رکھنا چاہئے۔
ایک بوتل پانی میں ایک کھیرا،لیموں اور پودینے کے چند پتے ڈنڈیوں سمیت ڈال کر کم ازکم آٹھ گھنٹے تک فریج میں رکھیں اور صبح اٹھ کر یہ پانی استعمال کریں، اس سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے بلکہ آپ اپنے کوفٹ اور چاک وچوبند محسوس کریں گے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے