Gharelu Totkay - Article No. 2736

Gharelu Totkay

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2736

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا نہایت آسان حل

منگل 16 نومبر 2021

پالک کی کڑواہٹ دور کرنا
پالک بھونتے وقت تھوڑا سا دودھ ڈال کر بھونیں گی تو ذائقہ بھی اچھا ہو گا اور کڑواہٹ بھی نہیں رہے گی۔
بادام کو تازہ رکھنا
باداموں کو زیادہ عرصہ تک خستہ اور تازہ رکھنے کے لئے باداموں میں تھوڑی سی چینی ملا کر ہوا بند ڈبہ میں رکھیں۔
لہسن کے چھلکے اُتارنا
لہسن رات بھر پانی میں بھگوئیں۔
صبح لوہے کی چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے ملیں۔چھلکے جلدی اُتر جائیں گے۔
کلیجی کی بو دور کرنا
کلیجی کو اچھی طرح دھونے کے بعد اس کے ٹکڑوں کو پیالے میں ڈالیں اور آدھا کپ دودھ ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اس کو چھلنی میں رکھ دیں۔کچھ دیر بعد پکائیں۔پک کر کلیجی بہت لذیذ بنے گی اور اس کی جو مخصوص بو ہوتی ہے وہ بھی ختم ہو چکی ہو گی۔

(جاری ہے)


فریج میں چیزوں کو دیر تک تازہ رکھنا
ایک کھلے منہ کی شیشی میں ایک چوتھائی کپ میٹھا سوڈا ڈال کر ڈھکن پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں۔پھر اس کو فریج میں رکھ دیں اس سے پھل سبزیاں اور کھانے پینے کی اشیاء دیر تک تروتازہ رہیں گی اور فریج سے بو بھی نہیں آئے گی۔
چمک پیدا کرنا
آئینے پر اگر داغ دھبے لگ گئے ہوں تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیے اور گیلے کاغذ سے صاف کیجیے۔

موزے صاف کرنا
نیم گرم پانی میں تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ملائیے اور جھاگ بنا کر بچوں کے گندے موزے بھگو دیں۔تھوڑی دیر بعد مل کر دھوئیں۔موزے صاف ستھرے ہو جائیں گے،اگر ساتھ ہی تھوڑا سا سوڈا ڈال دیا (واشنگ سوڈا) تو مزید اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔
فریز گوشت
گوشت فریزر میں جم جاتا ہے اس کو جلدی نرم کرنے کے لئے پانی میں ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال دیں۔
گوشت جلدی الگ ہو جائے گا۔
تیل کی سطح پر آنے والا جھاگ ختم کرنا
پکوڑے یا کوئی بھی چیز تلتے وقت تیل کی سطح پر جھاگ آ جاتا ہے۔ایک آٹے کا گولہ بنا کر تیل میں ڈال دیں اور آنچ تیز کر دیں۔قدرے سرخ ہونے پر گولا نکال دیں اور پکوڑے تلنے شروع کر دیں۔
بسکٹ کو تازہ رکھنا
بسکٹ کو ہوا بند ڈش میں چکنائی جذب کرنے والے کاغذ کا نیا ٹکڑا ڈال کر رکھیں۔
ایسا کرنے سے ڈش میں موجود بسکٹ کافی عرصے تک تازہ اور خستہ رہتے ہیں۔
دیگچی کی صفائی
اگر دیگچی میں سالن جل جائے تو دیگچی کو صاف کرنے کے لئے دیگچی میں پانی ڈال کر اس میں ایک پیاز اُبال لیں۔ہلکے گرم پانی سے صاف کریں۔دیگچی صاف ہو جائے گی اور بو بھی نہیں آئے گی۔
پیاز جلدی چھیلنا
پیاز کو جلدی چھیلنا ہو تو ان پر تھوڑا سا کوکنگ آئل مل دیں۔
آسانی سے چھل جائے گی۔
قالین سے چائے کے دھبے دور کرنا
قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ پر پسا ہوا نمک چھڑک دیں۔خشک ہونے پر برش سے صاف کر لیں۔چائے کا دھبہ نہیں پڑے گا۔
ڈبل روٹی کے سلائس
تازہ ڈبل روٹی بعض اوقات چھری سے کاٹنا مشکل ہوتی ہے۔چھری کو کھولتے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کاٹئیے۔
آسانی سے کٹ جاتی ہے۔
پلاسٹک کے برتنوں کو صاف کرنا
پلاسٹک کے برتنوں پر کالے نشان پڑ جاتے ہیں ان کو صاف کرنے کے لئے پانی اُبالیں اور اس میں واشنگ پاؤڈر اور ساتھ ہی تھوڑی سی پھٹکری ڈال دیں۔جب پانی گرم ہو جائے تو اس میں گندے برتن ڈال کر اوپر سے ڈھک دیں کچھ دیر کے بعد نکال لیں اور واشنگ پاؤڈر سے دھو لیں۔نشان آسانی سے صاف ہو جائیں گے اور برتن چمک اُٹھے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.