Gharelu Totkay - Article No. 2847

Gharelu Totkay

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2847

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا آسان حل

بدھ 6 اپریل 2022

ذائقے دار پکوڑے
پکوڑے بناتے وقت اگر تھوڑا سا لہسن پیس کر بیسن میں ڈال دیں تو ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا اور بھاری پن بھی نہیں رہے گا۔
مچھلی ہفتوں تازہ رکھنا
مچھلی کو بہت دیر تک تازہ رکھنے کے لئے اس کو اچھی طرح دھو کر اس میں حسب ضرورت پسا ہوا نمک،پسا ہوا دھنیا،پسی ہوئی ہلدی ملا کر برتن میں رکھ کر فریج میں جما دیں۔
جب پکانی ہو تو اچھی طرح سے دھو کر پکائیں مچھلی خستہ اور لذیذ بنے گی۔اس طرح رکھنے سے مچھلی ہفتوں تازہ رہتی ہے۔
پائے کی بدبو سے نجات
اکثر لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے اسے پکانے سے کتراتے ہیں۔اگر پائے پکاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ،دار چینی اور لونگیں ڈال دی جائیں تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزے دار بنیں گے۔

(جاری ہے)


ٹماٹر کا سوپ
ٹماٹر کے سوپ میں ایک چمچ پسا ہوا پودینہ ڈال دیا جائے تو ذائقہ بہتر ہو گا اور سوپ بھی خوشبو دار بنے گا۔
لوکی کا حلوہ
لوکی کا حلوہ بناتے وقت،حلوے کو گھی کے بجائے تازہ کریم میں بھونیں گے تو حلو ہ زیادہ لذیذ بنے گا۔
لذیذ گلاب جامن بنانا
گلاب جامن بناتے وقت ان کے اندر ایک ایک منقہ رکھ دیا جائے تو گلاب جامن بہت پھولیں گے اور ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

فرنیچر کے سفید داغ دور کرنا
فرنیچر پر پانی گرنے سے سفید سے نشان پڑ جاتے ہیں۔ان کو دور کرنے کے لئے ویسلین آہستہ آہستہ ملیں۔
مٹر کے دانے جلد گلانا
مٹر کے دانے جلد گلانے کے لئے دانوں کو پانی میں بھگو کر ساتھ ہی تھوڑی سی چینی یا کھانے کا سوڈا اور پودینہ کی چند پتیاں ملا کر پکائیں۔اس طرح مٹر کے دانے جلد گل جائیں گے اور ان کا رنگ بھی ہرا ہی رہے گا۔

پکے ہوئے کوفتے نہ ٹوٹیں
کوفتے پکاتے وقت چمچ سے ہلانے کی بجائے دیگچی کو حرکت دیں اس طرح کوفتے ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔
گوشت جلد گلانا
پکتے ہوئے گوشت میں ذرا سی چھالیہ ڈال دیں۔ایک کلو گوشت کے لئے ایک چھالیہ کافی ہے۔
لیموں سے پورا رس نکالنا
لیموں سے زیادہ رس نکالنے کے لئے اسے پہلے گرم پانی میں ڈبو کر پھر کاٹیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.