Machhli Ki Bo Khatam Kaisay Karen? Janye - Article No. 1289

Machhli Ki Bo Khatam Kaisay Karen? Janye

مچھلی کی بو ختم کیسے کریں؟جانئے - تحریر نمبر 1289

مچھلی دھونے کے بعد ہاتھوں کو بیسن یاپیاز کے پانی سے دھولیجئے ۔ مچھلی کی بوفوراََ دور ہوجائے گی ورنہ دیر تک ہاتھوں سے بوآتی رہے گی۔

ہفتہ 22 اگست 2015

مچھلی دھونے کے بعد ہاتھوں کو بیسن یاپیاز کے پانی سے دھولیجئے ۔ مچھلی کی بوفوراََ دور ہوجائے گی ورنہ دیر تک ہاتھوں سے بوآتی رہے گی ۔
رنگ کادھبہ صاف کرنے کیلئے روئی کے ٹکڑے کو ایسے میتھیلنیٹڈا سپرٹ میں بھگوئیں جس میں ذرا سا ایمونیا بھی ملا ہو ،بھیگے ہوئے روئی کے ٹکڑے کودھبے کے اُوپر رکھ دیں۔ تین چار مرتبہ دبائیں اور رگڑیں ، پختہ رنگ کا دھبہ بھی ہوگا تو دور ہو جائے گا۔

لکڑی پر سے دھوئیں یاکالک کے داغ دور کرنے کیلئے نوشادر کا تیل لکڑی پر ملیں ۔ داغ دور ہوجائیں گے ۔
اگر کسی دیگچی میں داغ آگیا ہو تو اس دیگچی میں انڈے اُبالنے سے داغ جاتا رہے گا ۔
ریشمی کپڑے سے سالن کا داغ دور کرنے کے لئے ٹالکم پاؤڈر جھڑک لیں ۔ تھوڑی دیر بعد صابن سے اچھی طرح دھولیں ۔

(جاری ہے)


کپڑے دھونے کا صابن لیکر کسی برتن میں ڈال کر ساتھ ہی میلے کپڑے ڈال کر دونوں چیزیں گرم کر لیجئے اور پھر اسے ٹھنڈا کر کے اس سے کپڑے دھولیجئے ۔

کپڑے بہت صاف ہوجائیں گے ۔
موسم برسات میں اکثر یاٹیوب کی روشنی کے چاروں طرف پروانے اکٹھے ہوجاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کمرے میں بیٹھنا محال ہوجاتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں ایک پیاز کاٹ کر اس کے ٹکڑے کسی دھاگے کی مدد سے بلب کے پاس لٹکادیں ۔ اس طرح سارے کیڑے بھاگ جائیں گے ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Machhli Ki Bo Khatam Kaisay Karen? Janye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.