Har Ghar Ka Aik Hi Masla - Article No. 2724

Har Ghar Ka Aik Hi Masla

ہر گھر کا ایک ہی مسئلہ - تحریر نمبر 2724

بچی ہوئی اشیاء کو کیسے کریں محفوظ

منگل 2 نومبر 2021

کئی بار اندازے غلط ثابت ہو جاتے ہیں مثلاً آپ مہمانوں کی تعداد دیکھ کر بریانی کے چاول تیار کرتی ہیں مگر سارے مہمان تشریف نہیں لاتے اور کھانا بچ جاتا ہے۔اسی طرح عام گھریلو سطح پر آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔آیئے ذیل میں کچھ ایسے طریقے اختیار کر لیں کہ جن کی مدد سے آپ اپنی اشیاء کو محفوظ کرکے دوبارہ قابل استعمال بنا سکتی ہیں۔

سلاد کیسے محفوظ ہو سکتا ہے؟
عام طور پر سلاد تازہ بہ تازہ استعمال ہو جائے تو اچھا ہے۔آپ پیاز علیحدہ کرکے (اگر پیاز شامل کرتی ہیں تو) باقی سبزیوں کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کرکے اگلے وقت ایک آدھ کھیرا یا چقندر وغیرہ ملا کر نئی پلیٹ تیار کر سکتی ہیں۔سلاد کی سجاوٹ دل سے کریں اور گلدستے کی طرح کریں تو کیوں نہیں پسند کی جائے گی۔

(جاری ہے)


انڈے کی زردی کا کیا کیا جائے؟
بعض ڈشز میں انڈے کی سفیدی ہی استعمال ہوتی ہے زردی اگر بچ جائے تو اسے شیشے کے مرتبان یا کٹوری میں رکھ کر تھوڑا سا دودھ ملا کر فریج میں رکھ دیا جائے۔اس طرح زردی خراب نہیں ہو گی۔دوسری ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ بچی ہوئی زردی کو کسی پلیٹ میں رکھا جائے اور اس کے نیچے پلیٹ میں بڑا کاغذ رکھ دیں تا کہ بعد میں پلیٹ آسانی کے ساتھ اسی کاغذ میں لپیٹ سکیں۔
انڈوں کی سفیدی کو پلیٹ میں رکھ کر فریج میں کچھ دیر کے لئے رکھ دیا جائے۔جب تک سفیدی جم جائے تو پلیٹ کاغذ میں لپیٹ کر دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔ اس طرح انڈوں کی یہ سفیدی کئی ہفتوں تک استعمال کے قابل رہ سکتی ہے۔
سالن کا بھی مسئلہ ہے ناں
نہیں ․․․․ ایسا کچھ نہیں۔گرمیوں میں بچے ہوئے سالن کو اصل دیگچی سے نکال کر کسی دوسرے کنٹینر میں تھوڑے سے پانی کے ساتھ ملا کر رکھیں اور اس کنٹینر کو فریزر میں رکھ دیں۔

گوندھا ہوا آٹا تو خمیر ہو جائے گا
اسے خمیر سے بچانے کے لئے اس پر گھی لگا کر رکھ دیں۔پھر بھیگے ہوئے کپڑے سے اسے ڈھانک کر کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔اس سے خمیر نہیں پیدا ہو گا اور اس کی پکائی ہوئی روٹی تازہ آٹے جیسے لذیذ ہو گی۔
چاولوں کے مرمرے بنا لیں
اُبلے ہوئے چاول بچ جائیں تو کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ دیں۔
دوسرے وقت جب تازہ چاول پکائیں تو دودھ یا پانی ڈالنے سے پہلے باسی چاول اس میں شامل کر دیں اور پھر پانی نتھار لیں۔اس طرح باسی چاول تازہ ہو جائیں گے۔ایسا نہ کرنا چاہیں تو چاولوں کو پھینکنے کے بجائے دھوپ میں سکھا لیں اور صاف کر لیں پھر کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں بند کر لیں۔ان خشک چاولوں کو تھوڑے سے گھی میں تیز آنچ پر تل لیا جائے تو مرمرے بن سکتے ہیں۔اور نمک،مرچ اور لیموں کا رس اپنی پسند کے مطابق شامل کر لیں۔یہ شام کا ناشتہ ہو جائے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Har Ghar Ka Aik Hi Masla" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.