Husan Aur Dilkashii - Article No. 1933

Husan Aur Dilkashii

حسن اور دلکشی - تحریر نمبر 1933

اکثر خواتین حسن و صحت کو قائم رکھنے کے لیے نت نئے ٹانک ،وٹامنز کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں یا پھر رنگ روپ نکھارنے کے لیے مہنگے اور جدید میک اپ کا سہارا لیتی ہیں ۔ایسی خواتین ایک اہم حقیقت کو فراموش کر جاتی ہے وہ ہے متوازن غذا کا صحیح استعمال۔

جمعرات 6 دسمبر 2018

اکثر خواتین حسن و صحت کو قائم رکھنے کے لیے نت نئے ٹانک ،وٹامنز کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں یا پھر رنگ روپ نکھارنے کے لیے مہنگے اور جدید میک اپ کا سہارا لیتی ہیں ۔ایسی خواتین ایک اہم حقیقت کو فراموش کر جاتی ہے وہ ہے متوازن غذا کا صحیح استعمال۔
کئی غذائیں جو ہمیں مرغوب ہوتی ہیں ،دراصل وہی صحت کی خرابی اور حسن کے زوال کاسبب ہوتی ہیں جب کہ بعض غذائیں ایسی بھی ہیں جو حسن کو دوام اور صحت کا تازگی بخشنے کا سبب بنتی ہیں ۔


چائے ،کافی اور تمبا کو کازیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہے اسی طرح گھی مکھن روغنی غذائیں بھی کم کم کھانی چاہئیں۔شکر،مٹھائیاں اور پیسٹری وغیرہ کا استعمال بھی زیادہ نہ کریں ۔جو لوگ ان چیزوں کا خیال رکھتے ہیں ان کے چہرے شگفتہ ہوتے ہیں اور وہ چاق و چوبند نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ پھل ،سبزیاں زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ وقت کھلی ہوا میں گزارتے ہیں ۔

ورزش کرنا ان کے روٹین میں شامل ہوتا ہے ۔
غسل کی عادت ہوتی ہے ۔دودھ کا استعمال کرتے ہیں ۔وہ اچھی صحت اور متوازن جسم کے حامل ہوتے ہیں ۔غذا میں سلاد اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیا جائے ،خاص طور پر ٹماٹر اور پالک جو کہ جگر کے لیے مفید ہیں ۔اس سے رنگ وروپ میں نکھار اور شگفتگی آتی ہے ۔پھل یوں تو سب مفید ہیں مگر لیموں اور سنگترہ رنگ وروپ کے لیے بہتر بتایا جاتا ہے ۔

رنگ گورا کرنے کا اچھا او ر سستانسخہ یہ ہے کہ گاجر کا رس نکال کراس کو کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ دیا جائے اور روئی کی مدد سے چہرے پر روزانہ دن میں تین یا چار مرتبہ لگائیں ۔اس سے رنگ گورا ہوتا ہے ۔
اکثر لڑکیاں اس بات پر پریشان رہتی ہیں کہ ان کی پلکیں لمبی اور گھنی کیوں نہیں ہیں ۔اس کا حل بھی آسان ہے ۔زیتون کا تیل اور شہد مناسب مقدار میں ملا کر پلکوں کاروزانہ مساج کرنے سے پلکیں لمبی اور گھنی ہوجائیں گی ۔

بعض اوقات چہرے کی جلد مرجھائی سی دکھائی دیتی ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چہرے کی صفائی کی طرف خاص توجہ نہیں دی جاتی اس کا ایک حل یہ ہے کہ دو چمچ آٹا اور آدھا چمچ ہلدی لے کر اس کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیا جائے۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر چہرے کی جلد کو اچھی طرح سے صاف کریں ۔اس سے جلد کے مسام کھل جائیں گے اور چہرے کی جلد میں ترو تازگی آئے گی ۔

چہرے کے داغ دھبے بھی خوبصورتی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں ۔ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے نیم گرم دودھ کا چہرے پر استعمال مفید ہے ۔نیم گرم دودھ کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگا یا جائے۔
بعض خواتین لپ اسٹک کا استعمال زیادہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کا رنگ سیاہ پڑجاتا ہے ۔لپ اسٹک کے کیمیائی اجزا کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے لپ اسٹک استعمال کرنے سے پہلے ہونٹوں پر کریم یا پاؤڈر لگانا چاہیے۔

ہاتھوں کی خوبصورتی
ہاتھ خوبصورت اور نرم وملائم نظر آئیں ۔اس کے لیے دو چمچ عرق گلاب ،ایک چمچ گلیسرین اور ایک عدد لیموں کے رس کا محلول بنا کر اسے شیشی میں محفوظ کرایاجائے۔کام کاج ختم کرنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھو کر اور خشک کرکے اس لوشن کو ہاتھوں پر مل لیا جائے ۔کچھ ہی دنوں میں ہاتھوں کا کھر دراپن ختم ہوجائے گا ۔دن میں تین چار مرتبہ یہ عمل کرنا چاہیے۔

بازوؤں اور ہاتھوں کا خیال اس لیے بھی رکھنا چاہیے کہ یہ کام کاج میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں اور ہر موسم میں کھلے رہتے ہیں ۔ان پر باہر جاتے ہوئے اکثر براہ راست دھوپ پڑتی ہے جس کی وجہ سے ان کا رنگ جھلس جاتا ہے ۔بازوؤں کو دھوپ سے حتی الامکان بچانا چاہیے ۔ہفتے میں ایک مرتبہ بازوؤں پر اُبٹن بھی لگا نا چاہیے۔
پاؤں توجہ چاہتے ہیں
پاؤں بھی ہماری خصوصی توجہ کے طالب ہیں ۔
نیم گرم پانی میں لیموں ،بے بی آئل اور شیمپو ڈال کر اس میں کچھ دیر پیروں کو ڈبوئے رکھنے سے پیروں کو آرام ملتا ہے ۔پھر اس پانی میں کچھ دیر پاؤں ڈبوئے رکھنے کے بعد مساجر یا جھانویں سے پاؤں کا اچھی طرح سے مساج کریں تا کہ گندگی صاف ہو جائے۔
یہ عمل شاید مشکل لگے لیکن سارے دن میں سے صرف آدھا گھنٹہ اپنے لیے نکال لیا کریں اور اوپر بتائی گئی باتوں میں سے چند ایک کو بھی اپنی روٹین کا معمول بنالیں تویقین جانیے صحت بھی اچھی ہو گی اور اس کا اظہار چہرے سے بھی بخوبی ہورہا ہوگا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Husan Aur Dilkashii" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.