Intehai Aasaan Aur Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 2004

Intehai Aasaan Aur Mufeed Gharelo Totkay

انتہائی آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2004

ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے

منگل 12 مارچ 2019

آملہ
آملہ صحت کے اعتبار سے متعدد اعتبار سے فائدہ مند ہے ۔آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جا سکتی ہے جس میں وٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا۔وٹامن سی سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور جلد کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔جلدپر آملہ لگانے سے یہ ایک قدرتی ”سن بلاک “کا کام کرتا ہے اور جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو یووی ریز سے بھی بچاتی ہے ۔

ایسا کرنے کے لیے آملہ کو باہر جانے سے 20سے30منٹ قبل لگالیں۔
ملتانی مٹی
ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے ۔ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہو جاتا ہے ۔ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے” ڈارک سر کلز“ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)


چندن
چندن کے پیسٹ یا اسے تیل کی شکل دینے پر اس میں جراثیم کش خواص پائے گئے ہیں ۔اسے جلد پر لگانے سے نشان زدہ ٹشو ٹھیک ہو جاتے ہیں جبکہ جن افراد کو زیادہ دانے نکلنے کی پریشانی ہے،یہ ان کے لیے بھی مفید ہے۔
ابٹن
قدرتی اجزاء کے اس آئر ویدک مکسچر کو چہرے کے بال کم کرنے ،رنگت نکھارنے اور جھائیاں مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔اگر آپ خشک جلد کے حامل ہیں تو ابٹن کو ناریل دودھ میں ملا کر لگانے سے یہ قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتا ہے ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Intehai Aasaan Aur Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.