Jild Ki Tar O Tazgee Ke Liye Yeh Totkay Bhi Zaroor Azmaian - Article No. 1850

جِلد کی تر و تازگی کے لئے یہ ٹو ٹکے بھی ضرور آزمائیں ․․․ - تحریر نمبر 1850
چلد کی خوبصورتی کےلئے گھریلو ٹوٹکے
پیر 13 اگست 2018
آگر آپ کی جِلد خشک اور روکھی ہے تو دودا نے پِسے ہوئے بادام اور آدھا کھانے کا چمچ دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں ،کچھ دیر کے بعد چہرہ دھو کر خشک کرلیں ۔
ایک کھانے کا چمچ انڈے کی زردی اور ایک چائے کاچمچ شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر لیٹ جائیں ،جب پیسٹ خشک ہوجائے تو روئی کو پانی میں بھگو کر چہرہ اچھی طرح صاف کر لیں ۔یہ عمل بار بار دوہرا نے سے جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا جاتا ہے ۔
ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل اور وٹامن ای کا ایک کیپسول ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر 10سے 15منٹ تک لگا کررکھیں ،پھر روئی کو پانی میں بھگو کر صاف کر لیں ،یہ عمل ہفتے میں ایک بار دوہرائیں ۔
اگر چہر ے پر گرمی دانے یا پمپلز نمودار ہوں توحسبِ ضرورت مردار سنگ پیس لیں اور عرقِ گلاب میں ملا کر دانوں پرلگائیں ۔
(جاری ہے)
اگر آپ کو ڈبل ٹون سکن کا مسئلہ ہوتو ایک قاش پپیتا لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور 2کھانے کے چمچ پانی میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر نرم ہونے تک ابال لیں ،پھر پانی خشک ہوجائے تو کانٹے سے مَسل لیں ،اب آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر یہ پیسٹ چہرے پر لگالیں ،10سے 15منٹ بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔
چٹُکی بھر نمک نو شادر ،آدھا چائے کاچمچ لیموں کا رَس اور ایک کھانے کا چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں ،اب
چہرے پر کوئی سا مو ئسچر ائز نگ لوشن لگالیں ،پھر جس حصے پر چھائیاں ہوں ،اس پر یہ پیسٹ لگائیں اوریہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دو ہرائیں ۔اگر یہ ٹو ٹکہ جِلد پر موافق رہے تو پہلی بار 3سے5منٹ کے بعد چہرے صاف کرلیں جبکہ دوسری بار 5سے 7منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
ایک کھانے کا چمچ تر بوز کے بیج ،ایک کھانے کا چمچ خر بوزے کے بیج اور ایک کھانے کا چمچ ٹو ٹا چاول دھو کر دھوپ میں خشک کرنے کے بعد پیس لیں ،آپ ٹوٹا چاول کی بجائے چاولوں کا آٹا بھی لے سکتی ہیں ،اب اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور روزانہ عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں ۔اگر آپ کی جلد پر ہلدی سُوٹ کرتی ہوتو ادرک کی شکل والی ہلدی دھوپ میں سُکھا کر پیس لیں اور چٹُکی بھر ہلدی پاؤڈر بھی اس میں شامل کرکے چہرے پر لگائیں ۔
دال مونگ کو رات بھر بھگو نے کے بعد پیس لیں ۔اگر آپ کی سکن آئلی ہو تو عرقِ گلاب میں اور اگر خشک ہو تو دودھ یا دہی میں پسی ہوئی دال مونگ ملا کر چہرے پر لگا لیں ۔
سیب کوتوے پر بھو ن کرپیس لیں اور اس پاؤڈر میں عرقِ گلاب ملا کر استعما ل کریں ۔
Browse More Gharelu Totkay

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید کے بعد فریج کی صفائی ہے بہت ضروری
Eid Ke Baad Fridge Ki Safai Hai Bahut Zaroori

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Khubsurti Aur Chamak Ke Liye Mufeed Totke

ٹوٹکے
Totkay

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay

کارپٹ صاف تو گھر صاف
Carpet Saaf To Ghar Saaf

کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi

ٹوٹکے
Totkay