Kapre Dhoween Ehtiyat Se - Article No. 2721

Kapre Dhoween Ehtiyat Se

کپڑے دھوئیں احتیاط سے - تحریر نمبر 2721

اور ان کی زندگی بڑھا دیں

جمعہ 29 اکتوبر 2021

یہ کیا کہ کپڑا مہنگا خرید کے سلائیاں بھی دیں اور پھر ایک سیزن کے بعد اسے ضائع کرنا پڑے ذرا سوچئے کہ غلطی کہاں ہو رہی ہے؟کیا آپ انہیں غلط طریقے سے دھو کر استعمال کر رہی ہیں!اپنے کپڑوں کو اُلٹ کر دھونا صحیح ہو گا۔اس طرح دھونے سے کپڑوں کے رنگ اور اس پر بنی ایمبرائیڈری محفوظ رہتی ہے۔دھاگے ٹوٹے نہیں اور میل کچیل بھی نکل جاتا ہے۔
فیبرک کنڈیشنز ضرورت ہے
کپڑوں کو نیا جیسا اور لمبے عرصے تک چلانے کے لئے فیبرک کنڈیشنر استعمال کیا جاتا ہے یہ کپڑوں پر محفوظ تہہ لگا دیتا ہے خاص کر سوتی اور لان کے کپڑے محفوظ رہتے ہیں۔

کپڑوں پر لگے Care Labels کو توجہ سے پڑھ لیں
اس لیبل کو غیر ضروری یا بے کار نہ سمجھیں۔اس پر ہدایت موجود رہتی ہے کہ آپ کو اسے مشین میں دھونا چاہئے تو کس ٹمپریچر سے اور اگر ہاتھ سے تو کیا گرم یا ٹھنڈے (سادہ) پانی سے ان ہدایات کا استعمال کرکے ہم اپنے کپڑوں کو طویل عرصے تک چلا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


کپڑوں کو الماری میں ترتیب سے رکھیں
کپڑے گھر میں پہننے والے ہوں یا باہر،ان کو باقاعدہ تہہ کرکے ہینگر میں لگا کر رکھیں اگر آپ کپڑے کو زیادہ عرصہ اسٹور کرنا چاہتی ہوں تو ان کو کاٹن شیٹس یا بیگز میں رکھیں۔

پلاسٹک میں کپڑے لپیٹنے سے ان پر نمی آ جاتی ہے اور پھپھوندی لگ سکتی ہے۔
رنگ چھوڑنے والے کپڑوں کے لئے ہدایات
آپ کا پسندیدہ لباس جب رنگ چھوڑنے لگے تو دکھ ہوتا ہے۔ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کرکے آپ اپنے کپڑوں کی رنگ اور چمک کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔
رنگین کپڑوں کو دھوتے وقت ہمیشہ ٹھنڈے (کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق) پانی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
گرم پانی میں کپڑے مزید رنگ چھوڑیں گے۔
جن گھروں میں نمکین پانی (کھارا پانی) آتا ہے وہاں کپڑوں کو خصوصی طور پر اُلٹا کرکے دھونا صحیح ہو گا۔
اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ تیز دھوپ میں کپڑے مکمل سکھانے چاہئیں،بلکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ کپڑوں پر براہ راست دھوپ نہ پڑے۔ سیدھی پڑنے والی سورج کی شعاعیں کپڑوں کے رنگوں کو مدھم کر دیتی ہیں۔
سایہ موجود نہ ہو تو کپڑوں کو اُلٹا کرکے ہی سکھایا جانا صحیح ہو گا۔
جن کپڑوں پر درج ہو کہ صرف ڈرائی کلین کروائیں انہیں ہاتھ سے یا گھر میں دھونا صحیح نہیں ہوتا۔
کم وقت کے لئے پہنے جانے والے کپڑے مشین کے بجائے ڈٹرجنٹ پاؤڈر ملے پانی میں بھگو لیں اور زیر ہاتھوں سے مل کر دھو لینا ٹھیک ہوتا ہے۔
4 کپ پانی میں 5 چمچ نمک ملا کر رنگین کپڑوں کو 15 منٹ تک بھگویا جائے اور پھر حسب معمول دھو لیا جائے۔
اس طرح کپڑے رنگ نہیں چھوڑتے۔اگر آپ کا خیال ہے کہ زیادہ واشنگ پاؤڈر استعمال کرکے کپڑے اچھے دھلیں گے تو آپ غلطی پر ہیں۔زیادہ پاؤڈر بھی کپڑوں کے رنگ کو متاثر کرتا ہے۔بلیچ کا زیادہ استعمال کرنا مفید نہیں۔یہ آپ کے کپڑوں کا رنگ پھیکا کر دیتا ہے۔اس لئے بلیچ اسی وقت استعمال کریں جب آپ کو اپنے کپڑوں پر لگے بہت سخت داغ مٹانے ہوں۔ان ٹوٹکوں کو استعمال کرکے آپ کے کپڑوں کی خوبصورتی اور رنگ لمبے عرصے تک برقرار رہے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Kapre Dhoween Ehtiyat Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.