Khansi Se Nijaat Ka Intehai Mufeed Gharelo Totka - Article No. 1354
کھانسی سے نجات کا انتہائی مفید گھریلو ٹوٹکا - تحریر نمبر 1354
آنکھوں کی جلن کے لئے کھیرے کے قتلے کاٹ کرآنکھوں پر رکھیں اور چند منٹ کیلئے سکون سے لیٹ جائیں۔
پیر 23 نومبر 2015
دانتوں کوسفید تر کرنے کیلئے اسٹرابری کاکٹا ہواٹکڑا لے کردانتوں پر ملیں۔ دانت موتی کی طرح چمک اٹھیں گے۔
گندے اور بھدے دانت ہرکسی کوبرے لگتے ہیں اور اگر ان کی بروقت صفائی نہ کی جائے تو ان کی چمک ماند پڑجاتی ہے۔ دانتوں کوصاف کرنے کیلئے اپنے برش کوپہلے لیموں کے رس میں اور پھر میٹھے سوڈے میں ڈال کرصاف کریں۔
بچوں کوقے یادست آرہے ہوں تو ایک تازہ انڈے کی سفیدی صاف پانی میں پھینٹ لیں اور چینی ملائیں، یہ پانی بچوں کو پلائیں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
چہرے کی چھائیوں سے چہرے کاحسن غارت ہوجاتا ہے۔ اس کاایک بہت ہی مفید علاج یہ ہے کہ گھر کے بنے ہوئے مکھن سے پانی اچھی طرح نکال لیں اور کافور کی ٹکیہ پیس کرملادیں اور خوب حل کر لیں۔
(جاری ہے)
کریم کسی خالی شیشی میں ڈال کررکھ لیں۔
چہرہ دھوکر خشک کرکے رات کو یہ مکھن اور کافورکی کریم لگائیں مہینہ بھر کے استعمال سے چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا اور رنگ دودھ کی طرح نکھرآئے گا۔اگر زکام ہوگیاہو تو دہکتے ہوئے کوئلوں پرتھوڑی سی چینی ڈال کر اس کادھواں سونگھیں زکام ختم ہوجائے گا۔گرمی سی جگر بڑھ جاتا ہے توایسے شخص کوباتھوکاساگ پکا کرکھانا چاہئے، بہت مفید رہے گا۔ جن کے جسم پر سفید دھبے نمودار ہوں انہیں چاہئے کہ باتھو کاساگ پکا کرکھائیں جن لوگوں کوکمردرد کی شکایت رہتی ہے۔ ان کی میتھی کاساگ کھانا چاہئے اس سے گینٹھیا کے مرض میں بھی فائدہ ہوتاہے۔ یہ ساگ لقوہ اور فالج کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔
کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں سی نکلتی ہوئی محسوس ہوں، ہاتھ پاؤں جلتے ہوں تو خشک دھنیا پیس کر مصری ملا کر کھائیں۔ یاسبزدھنیا گھوٹ کرمصری ملاکرکھائیں جسم کی ساری گرمی کااثر زائل ہوجائے گا۔
کچن میں کام کے دوران چھری سے ہاتھ کی انگلی کٹ جائے توشہد کوململ کے ٹکڑے پرلگا کرزخم پررکھ دیں، ٹھیک ہو جائے گا۔
بچوں کوکھانسی آرہی ہوتو ایک چمچے میں شہدلیں۔ تھوڑا سانمک ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ جب شہد پھٹ جائے تو کپڑے سے چھان کرشہد کاپانی پلائیں۔ کھانسی سے آرام آجائے گا۔
ایک انار کے چھلکوں کوسیدھے توے پر جلا کرباریک پیس لیں اور ایک چٹکی اصلی شہد ایک چمچہ میں ملاکر کھانے سے خطرناک کھانسی میں بھی آرام آجائے گا۔ تین مرتبہ استعمال کریں اورا ٓدھے گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔
Browse More Gharelu Totkay
موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj
بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay
کارپٹ صاف تو گھر صاف
Carpet Saaf To Ghar Saaf
کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi
ٹوٹکے
Totkay
ٹوٹکے
Totkay
چہرے کے دھبے جڑ سے غائب کرنے کا گھریلو نسخہ
Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
ٹوٹکے
Totkay
کھانسی دور بھگانے کے نسخے
Khansi Dur Bhagane Ke Nuskhe
ٹوٹکے
Totkay
ٹوٹکے
Totkay