Khawateen Ke Liye Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1986

Khawateen Ke Liye Mufeed Gharelo Totkay

خواتین کےلئے مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1986

عام برتن کو نان اسٹک بنائیں ․․․․․․․مگر کیسے؟

ہفتہ 16 فروری 2019

ثروت یعقوب لاہور
1․․․․․․پسے مصالحے کو محفوظ رکھنے کیلئے․․․․․․․مگر کیسے؟
پسے مصالحہ جات کو زیادہ عرصہ تک صحیح رکھنے کے لئے اس میں ہینگ کا ٹکڑا رکھ دینے سے مصالحے زیادہ عرصے تک کار آمد رہتے ہیں ۔
2․․․․․․․عام برتن کو نان اسٹک بنائیں ․․․․․․․مگر کیسے؟
کسی عام برتن کو نان اسٹک بنانے کیلئے اس میں تھوڑا نمک ڈال کر دو منٹ گرم کرکے نمک جھاڑ دیں برتن نان اسٹک ہو جائے گا۔


3․․․․․․․ناریل کا تیل جمنے سے محفوظ ․․․․․․مگر کیسے ؟
اکثر ناریل کا تیل سردی کی وجہ سے جم جاتا ہے جو پریشانی کا باعث بنتا ہے اور فوری استعمال میں نہیں آتا اگر ناریل کے تیل میں آٹھ سے دس قطرے کیسٹر آئل کے قطرے ملادےئے جائیں تو تیل نہیں جمے گا۔

(جاری ہے)


4․․․․․․․سردیوں میں دہی جمانا
گرم دودھ میں دہی کا جاگ لگاتے وقت دو عدد ہری مرچیں درمیان میں لمبائی کے رُخ کاٹ کر دودھ میں شامل کر دیں ۔

دودھ والے برتن کو گرم کپڑے میں لپیٹ کر چھ ساتھ گھنٹے کیلئے رکھ دیں دہی گاڑھا اور میٹھا جمے گا۔
نوٹ :۔ دہی استعمال کرنے سے پہلے ہری مرچیں نکال دیں ۔
5․․․․․․․․جلی دیگچی کو چمکانا ․․․․․․․․مگر کیسے؟
دیگچیاں جل کر گرم یا بالکل سیاہ ہو جائیں تو چولہے کو تیز آنچ پر چلائیں اور متاثرہ دیگچی اوندھی کرکے چولہے پر چند منٹ کیلئے رکھ دیں پھر اُتار کرما نجھ لیں دیگچی چمک اُٹھے گی۔

6․․․․․․․کشمش کو دیر تک محفوظ کریں ․․․․․مگر کیسے؟
کیک یا پیسٹری وغیرہ جو گھر میں بنائے جاتے ہیں ان میں کشمش ڈالی جاتی ہے اور وہ اکثر نیچے بیٹھ جاتی ہے اس لئے جب کیک میں کشمش ڈالی جائے تو گری ،بادام پستہ وغیرہ کو خشک میدہ میں الٹ پلٹ کرکے کیک کے مکسچر میں ڈال دیں تو کشمش اپنی جگہ ہی رہے گی اور نیچے نہیں بیٹھے گی۔
7․․․․․․․․․ٹماٹر کا چھلکا اتارنا ․․․․․․․․مگر کیسے؟
دو گھنٹے فریزر میں ٹماٹر رکھیں پھر نکال کر تازہ پانی میں ڈالتے ہی نکال کر چھلکا ہاتھوں سے اتارلیں بڑی آسانی سے پورا چھلکا اُتر جائے گا اور ثابت ٹماٹر آپ کو مل جائے گا۔

8․․․․․․․مچھلی کی بُو دور کرنا․․․․․․․مگر کیسے؟
مچھلی کے ٹکڑوں پر سرسوں کا تیل اور لہسن لگا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں بُو بالکل ختم ہو جائے گی ۔
9․․․․․․․․بریانی کے چاولوں کو چپکنے سے بچائیں ․․․․․․․․مگر کیسے؟
بریانی کے چاول ابالنے سے پہلے پانی میں دو یا تین چھوٹے چھوٹے ثابت پیاز ڈال دیں اور تھوڑا سا لیموں کا رس نچوڑ دیں اس میں چاول کبھی بھی نہیں چپکے گا ہمیشہ الگ رہے گا اور تہہ بچاتے ہوئے ان پیازوں کو نکال دیں ۔

10․․․․․․․․کریم گاڑھی کرنا․․․․․․․مگر کیسے؟
کریم گاڑھی کرنے کے لئے پھینٹتے وقت ہر ایک پاؤ کریم میں ایک چائے کا چمچہ سادہ جلاٹین ملالیں جلا ٹین فاضل دودھ چوس کرکریم کو جلد گاڑھا ہونے سے مدد ملے گی۔
11․․․․․․․چینی کو چیونٹی سے بچائیے․․․․․․․مگر کیسے؟
چینی کے ڈبے میں اگر تین چار لونگ ڈال دئیے جائیں تو چیو نٹیاں چینی کے بالکل قریب نہیں آئیں گی ۔
12․․․․․․․․․کھٹی دہی کا استعمال ․․․․․․․․مگر کیسے ؟
دہی اگر بہت کھٹا ہو تو اسے ضائع کرنے کے بجائے اس میں چاندی کے زیور بھگو دیں اور پھر تھوڑی دیر کے بعد دھولیں اس طرح زیور بالکل چمک جائیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khawateen Ke Liye Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.