Kheera Chehray Ki Khoubsurti Barqarar Rakhta Hai

کھیرا چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھتا ہے

Kheera Chehray Ki Khoubsurti Barqarar Rakhta Hai

کھیرا
ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ ساتھ سانس کی ناگوار بودور کرنے کے لیے کھیرے کا استعمال مفید ہے ۔یہ سانسوں کی مہک بہتر کرنے میں مدد دیتاہے۔بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے ۔چہرے کی شادابی اور تازگی لوٹانے کے لیے کھیرے کا رس چہرے پر لگائیں یا سلائس لے کر صابن کی طرح ملیں اس سے جھلسی ہوئی یا تیز دھوپ میں کمہلائی ہوئی جلد کے تحفظ کے لیے پورے چہرے پر یہ رس لگائیں ۔

اس سے جلد میں قدرتی کھنچاؤ بھی آئے گا،لکیروں میں کمی آئے گی۔چہرے کی جلد کا ڈھلکنا دور ہو سکتا ہے اوریہ تازگی کا باعث بھی ہے۔
کھیراایسی سبزی ہے جس میں دوسری کئی سبزیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ معدنی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ماہرین غذا کے مطابق اس کے چھلکے میں قیمتی وٹامنز اور نمکیات ہوتے ہیں اس لیے اسے چھلکے سمیت استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)


ایک تازہ کھیرا بھر پور غذائیت فراہم کر سکتاہے۔کچھ لوگوں کو کھیرا کھانا پسند نہیں ہے تو معدے اور جگر کے گرمی سے تحفظ کے لیے کھیرے کا ایک گلاس جوس نکالیں ایک گلاس جوس میں کیلشیم ،
فولاد،زنک،میگنیشیم،وٹامنز سی،بی 1،بی2،بی3،بی5اور بی6کے ساتھ فولک ایسڈ کی وافر مقدار بھی دستیاب ہو جائے گی۔
ایک کھیرے کے جوس میں آدھا ٹماٹر،دوسے تین گاجریں،سنگترے ،موسمی کا رس اور لیموں کے رس کو شامل کرکے ایک گلاس جوس بنالیں اس سے کئی حیاتین (وٹامنز)دستیاب ہو سکتے ہیں ۔

کھیرا عام دستیاب سبزی ہے اور قیمتاً بھی مہنگا نہیں ۔یہ کم حراروں پر مشتمل سبزیوں میں سے ایک ہے ۔بازار میں دستیاب جنک فوڈ میں سلاد کی اہم ضرورت پوری کرنے کے لیے کھیرے اور سلاد کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن بچے کھیرا پلیٹ میں رکھا رہنے دیتے ہیں ۔اگر اسے کھالیا جائے تو اضافی چکنائی زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔کھیرا مسلسل استعمال کرنے سے پٹھوں،عضلات اور جسم کے کھنچاؤ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔


زیادہ مرغن غذائیں اور گوشت کھانے والے افراد کو کھیرا کھانا چاہیے تاکہ نظام ہاضمہ بہتر ہو سکے۔بعض اوقات مثلاً اینٹی بایوٹیکس لینے کے دنوں میں متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہوتاہے۔
بچے ہوں یا بڑے مدافعتی قوت بڑھانے کے لیے دو پہر کے کھانے میں خصوصیت کے ساتھ کھیرے کو غذا کا جز بنالیں تو دواؤں کے ضمنی اثرات سے بھی محفوظ رہا جا سکتاہے۔


کھیرے کا بیرونی استعمال
کوئی ایسی کاسمیٹکس جو جلد پر الرجی کررہی ہو۔جلد پر سفید رنگ کے دھبے ابھرنا شروع ہو رہے ہوں اور کیلشیم غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہو تو کھیرے کے رس کو جلد پر لگائیں اور کھیرا کھائیں ․․․․یہ دونوں طرح سے چہرے اور جسم کے لیے مفید ہے۔
بیوٹیشنز آنکھوں کے حلقوں کا علاج کھیرے کے قتلے آنکھوں پر رکھ کرتی ہیں۔

کھیرے کا ماسک،مساج کی کریمیں اور دیگر کا سمیٹکس میں اسے شامل کیا جاتا ہے ۔
یہ ہمہ صفت سبزی ہے اگر آپ کے گھر میں کوئی کیاری موجود ہے تو روزانہ استعمال کی چند ایک سبزیاں ضرور اُگالیں ۔یہ پودے چھوٹی کیاریوں میں بھی اگائے جا سکتے ہیں اور یہ کوئی ضروری تو نہیں کہ آپ ہر وقت کچا کھیرا ہی کھائیں ۔کھیرے کو کبھی لہسن ادرک اور دہی میں ہلکا سا پکا کرسیاہ مرچ اور نمک کے ساتھ کھالیں ،کبھی رائتہ بنالیں کبھی اوون میں بیک کرلیں۔


یہ زیادہ نہ پکے تو اس کی غذائیت برقرار رہتی ہے۔
کھیرے کے سلائسز سے جوتے چمکائے جاتے ہیں ۔مکانوں کی کھڑکیاں صاف کرنے کے لیے،اسٹیل کے سنک اور سرامک ٹائلز کی صفائی کے لیے کھیرے کے رس میں چند قطرے لیموں شامل کرکے صفائی کی جا سکتی ہے۔
کچھ لوگ گاڑیوں کا بونٹ چمکانے کے لیے بھی کھیرا استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ کچن اور باتھ روم کے فرش صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا سرکہ ملا کر ایک نیا محلول تیار کرلیتے ہیں جو صحت بخش صفائی کی مصنوعات میں سے ایک ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-08

Your Thoughts and Comments

Special Gharelu Totkay article for women, read "Kheera Chehray Ki Khoubsurti Barqarar Rakhta Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.