Khoobsorti K Totke - Article No. 2187

Khoobsorti K Totke

خوبصورتی کے ٹوٹکے - تحریر نمبر 2187

چہرے کی خوبصورتی کے لیے مرد و خواتین کیا کیا جتن نہیں کرتے اور چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں یا بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے جلد کا خراب ہوناتو خاص طور پر لڑکیاں مختلف کریموں کا سہارا لیتی نظر آتی ہیں

منگل 22 اکتوبر 2019

تسنیم رضا(پیرمحل)
چہرے کی خوبصورتی کے لیے مرد و خواتین کیا کیا جتن نہیں کرتے اور چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں یا بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے جلد کا خراب ہوناتو خاص طور پر لڑکیاں مختلف کریموں کا سہارا لیتی نظر آتی ہیں یا بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں جس سے وقتی طور پر تو انہیں چہرے پر شگفتگی اور چمک تو آجاتی ہے لیکن دیرپا اور مستقل طور پر ان پریشانیوں سے پیچھا نہیں چھڑاپاتی اور جیب پر بھی بہت بھاری پڑتی ہیں۔

کیونکہ اکثر خواتین وقت کی کمی کا رونہ روتے ہوئے ایسی بازاری اشیاء جلد کی تازگی اور خوبصورتی کے لئے استعمال کرتی ہیں اور انہیں یہ کہتا سنا جاتاہے کے قدرتی اشیاء سے استفادہ کرنا ایک محنت اور زحمت طلب کام ہے۔اگر ہم تھوڑی سی محنت کرلیں تو ہم جلد ہی مطلوبہ خوبصورتی اور نتائج حاصل کر سکتے ہیںآ ئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے ایسے ٹوٹکے ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں جو ہماری جلد کے لئے ہر موسم میں بہترین اور مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


لیموں،گلیسرین اور عرق گلاب
ان کو ہم وزن لے کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو کسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور صبح اچھے سے ہاتھ منہ دھو کر اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور رات کو سوتے وقت بھی اس کا استعمال کریں۔صرف چہرے کی جلد ہی توجہ طلب نہیں ہوتی بلکہ اس کو آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر بھی استعمال کرنے کی عادت بنائیں اس کا نتیجہ آپ کو چند دنوں میں ہی نظر آجائے گا۔

بھاپ
بھاپ کو بھی اپنے چہرے کو خوبصورتی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے چہرے پر ہونے والی چکناہٹ اور میل کچیل کا خاتمہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔بھاپ سے سار ا میل کچیل صاف ہو جاتا ہے اور جلد کے مسام سے بھی میل کے ذرات نکل جاتے ہیں۔جن خواتین کی جلد چکنی ہوتو وہ روزانہ ہی بھاپ لیں تو ان کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گی اور جن کی جلد نارمل ہے انہیں بھی ہفتہ میں دو تین دفعہ بھاپ لے لینی چاہیے اس سے ان کی جلد بھی تروتازہ رہے گی۔
بھاپ لینے کے لئے آپ کسی صاف برتن میں پانی اُبالیں اور سر پر تولیہ ڈھانپ کر اپنے بالوں کو بچاتے ہوئے اور آنکھوں کو بند کرکے پانچ سے سات منٹ تک بھاپ لیں اور پھر منہ کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
نیند
نیند کو بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اکثر خواتین گھر کے کام کاج کی وجہ سے یا چھوٹے بچوں کی پرورش کی وجہ سے اور زیادہ تر لڑکیاں سکول وکالج کی سٹوڈنٹس اپنی پڑھائی کی وجہ سے اپنی نیند پوری نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ان کے چہرے کی تروتازگی جاتی رہتی ہے ،چہرہ مر جھا جاتا اور ہر وقت چہرے پر تھکن کے آثار رہتے ہیں اس لئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی نیند پوری لیں اور اس کے ساتھ ساتھ متوازن غذا بھی کھائیں جس میں ہو سکے تو سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں بجائے فاسٹ فوڈ اور چکن وغیرہ کے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khoobsorti K Totke" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.