Khushk Jald Aur Sanwali Rangat Ke Liye Gharelo Aasaan Totkay - Article No. 1813

Khushk Jald Aur Sanwali Rangat Ke Liye Gharelo Aasaan Totkay

خشک جلد اور سانولی رنگت کےلئے گھریلو آسان ٹوٹکے - تحریر نمبر 1813

خشک جلد اور سانولی رنگت سے پریشان خواتین کےلئے انتاہئی آزمودہ اور آسان گھریلو ٹوٹکے

جمعہ 18 مئی 2018

خشک جلد کے لئے کیلے اور دہی کا ماسک
کیلے کا ماسک خشک جلد کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائز فراہم کرتا ہے یہ ماسک چہرے پر لگانے سے پہلے چہرے کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں، ماسک بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے ۔مسلا ہوا کیلا پائوڈر کا دودھ اور ایک ٹی سپون شہد کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھاپ لیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں ۔
پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر کیلے کے ماسک کی طرح لگائیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے کیل مہاسے اور چکنی جلد کے لئے یہ ماسک بہت نقصان دہ ہے ہاں خشک جلد والے اس ماسک کو استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

چکنی جلد کے ماسک کے لئے ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدہ نکال لیں زردی الگ کر دیں سفیدہ میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملا لیں پھر ٹی اسپون کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں سفید جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں چکنی جلد کے لئے نہایت مفید ماسک ہے ۔

نارمل جلد کا ماسک ایک حصہ خشک پائوڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لیکر کر اس میں زیتون کا تیل ملا لیں اس طرح پیسٹ تیار ہوجائے اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اتار کر منہ دھو لیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہو گا اس سے چہرہ ہشاش بشاش اور دمکنے لگتا ہے ۔
سانولی رنگت کے لئے
چنے کی دال بھگو کر پیس لیں اس کو دودھ میں حل کر کے لیپ سا بنا لیں اور پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا لیں پھر تازہ پانی سے دھو لیں روزانہ اسے چہرے پر لگا لیں کچھ دن میں چہرہ صاف ستھرا ہوجائیگا ۔
سرسوں کی کھل میں سنگترے اور لیموں کے چھلکے ملا کر ابٹن بنا لیں روزانہ چہرے پر لگائیں سانولا پن دور ہوجائے گا ۔بادام ،ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کریں پھر یہ ماسک چہرے پر لگا لیں بیس منٹ کے بعد دھو لیں چند دن میں فرق محسوس ہو گا ۔جلد کی صفائی کے لئے ایک ابٹن ۔جلد کی صفائی کے لئے ایک مفید اور آزمودہ ابٹن : چنبیلی کی کلی ایک کپ ۔بیسن ایک کپ ۔ہلدی پسی ہوئی دو بڑے چمچ ۔دار چینی پسی ہوئی ایک چمچ۔ترکیب :ان سب اجزاء کو ملا لیں اور ایک پیالے میں اس مکسچر کا ایک بڑا چمچ لیں اور اس میں چند قطرے لیموں اور پانی ملا کر استعمال کریں ۔چند دن استعمال کے بعد آپ کا رنگ صاف ہوجائیگا ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khushk Jald Aur Sanwali Rangat Ke Liye Gharelo Aasaan Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.