Lemoo Aur Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid - Article No. 1815

Lemoo Aur Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid

لیموں اور روغن بادام کے حیران کن فوائد - تحریر نمبر 1815

لیموں اور روغن بادام کے انسانی صحت کےلئے حیران کن فوائد

اتوار 20 مئی 2018


لیموں کے فائدے اور ا نکو محفوظ کرنے کے طریقے

لیموں جو کہ دنیا کے ہر حصے میں پایا جاتا ہے اپنے گوناں گو فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے مگر ہماری ناقدری کی وجہ سے اسے معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے ۔قدرت نے اس میں سٹرک ایسڈ ،کیلشیم ،پوٹاشینم ،فولاد ،فاسفورس اور وٹامنز اے اور بی کا خزانہ رکھا ہے ۔یہ گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزاءکا نادر مجموعہ اور وٹامن سی کا خزانہ ہے ۔

اس کا چھلکا ،رس اور بیج ہر چیز غذائی اور دوائی اجزاءاپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔خون صاف کرنے ،ہلکی بھاری غذا ہضم کرنے اور پیٹ کی گیس دور کرنے کے لئے اس کی شکنجین بنا کر استعمال کرنے کا رواج قدیم زمانے سے عام ہے ۔قے اور متلی دور کرنے کے لئے اس کے شفائی اثرات سے کسی کو انکار نہیں ۔

(جاری ہے)

لیموں ایک ٹھنڈا پھل ہے جس کا استعمال غذا کے ہاضمے میں معاون ہے ۔

بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں اس کا استعمال ہڈیاں مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔یہ کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ پیٹ ہلکا کر کے چستی پیدا کرتا ہے ۔نزلہ زکام کی صورت میں ایک پیالی گہرے قہوے میں تھوڑا سا نمک اور ایک لیموں کا رس ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے ۔اگر پھوڑے پھنسیاں نکل رہی ہوں تو علی الصبح تھوڑا سا دودھ ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ پھٹنے سے پہلے اسے پی لیں ۔
جلد ہی افاقہ ہوگا دانتوں پر لیموں کا رس ملنے سے دانتوں کا میل دور ہوجاتا ہے اور دانت موتی کی طرح جگمگانے لگتے ہیں ۔سخت اور کھردرے ہاتھ پیروں پر لیموں کا رس ملنے سے ان میں نرمی پیدا ہوتی ہے جلد پر لیموں کا چھلکا رگڑنے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
جلد کے لئے روغن بادام کے فوائد
طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے ۔
یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی ہیں اب اسے میجک آف ایسٹ یعنی مشرق کے جادو کے نام سے مغربی ممالک میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو دودھ میں کاٹن بھگو بھگو کر صاف کر لیجیے صفائی کے دوران اس بات کا خیال رہے کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ بہت زیادہ تیز بس درمیانی دباﺅ رکھیں ۔
اب نیم گرم روغن بادام میں جو کہ تقریباً 2چائے کے چمچ کے برابر ہو عرق گلاب کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پہ مساج کے انداز میں ہلکی ہلکی مالش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہوجائے گی اور چہرے پر نظر آنے والی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی خاص طور پر آنکھوں کے نیچے پڑ جانے والی جھریاں اور حلقے اس عمل سے ختم ہوجاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔
کھانسی سے نجات
کھانسی سے نجات کی یہ ایک آسان اور بالکل نئی ترکیب ہے جس کے لئے 500ملی لیٹر دودھ لے کر اس میں دو بڑے پیاز اور ایک شہد کا چمچہ ڈال اب دودھ کو ساس پین میں ڈال کر گرم کریں اور کچھ دیر بعد اس میں پیاز ڈال دیں لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے اتار لیں اور بیس منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے کپ میں ڈال کر اس میں ایک چمچہ شہد ڈال دیں اور پی لیں ۔
اگر آپ یہ تمام دودھ ایک ہی وقت میں نہ پی سکیں تو رکھ دیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ گرم کر کے پی سکتے ہیں ۔پیاز میں اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی انفلمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں اور شہد اس کو مزید بڑھا دیتا ہے جب کہ یہ انسان کے نظام مدافعت کو مضبوط کرتا ہے کھانسی اور بخار کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Lemoo Aur Roghan Badam Ke Heran Kun Fawaid" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.