Mausam Badla Hai Beauty Routine Bhi Badliye - Article No. 2765

Mausam Badla Hai Beauty Routine Bhi Badliye

موسم بدلا ہے بیوٹی روٹین بھی بدلیے - تحریر نمبر 2765

3 ٹوٹکے آپ کو کریں ممتاز

پیر 20 دسمبر 2021

عمر اور دلکشی کھونے کی چغلی ہاتھ پیر ہی کھایا کرتے ہیں۔چہرے کو تو ہم کبھی نظر انداز نہیں کیا کرتے۔کوئی موسم ہو ہم کہیں نہ کہیں سے ٹوٹکے اور چٹکلے ڈھونڈ کر نکھر تو جاتے ہی ہیں مگر ان ہاتھوں اور پیروں کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔
نومبر سردیوں کی شروعات کا مہینہ ہے اور بدلتے موسم کے ساتھ غذا،لباس،رہن سہن اور جلد کی دیکھ بھال اور ان سب کے ساتھ ساتھ اپنے نکھار کے لئے کوششیں بھی کرنی ضروری ہیں ورنہ جلد خشک ہو کر الرجی کا شکار ہو سکتی ہے۔
غذا میں تبدیلی نہ کی گئی ہو تو جسم کی مشینری بھی جواب دے سکتی ہے۔ناموزوں لباس بدن کو نہ تو سرد ہواؤں سے محفوظ رکھ پائے گا اور نہ ہی ہماری طبیعت بحال رہے گی۔ہاتھوں اور پیروں کے لئے مینی کیور اور پیڈی کیور کی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر آپ کو کیسی مصنوعات اور کیسی نگہداشت درکار ہو سکتی ہے آئیے دیکھتے ہیں․․․
موئسچرائزر یہ ہر موسم کی ضرورت
یہ موئسچرائزر صابن اور ڈٹرجنٹ کے مضر اثرات دور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جلد کی خشکی دور کرنے کے لئے مساج کا کیا جانا اچھا عمل ہے۔یہ جلد کی ہائیڈریشن کرنے والا جزو ہے۔روغنی جلد والی خواتین آئل فری موئسچرائزر استعمال کریں تو بہتر ہے۔
نیم گرم تیل
ہاتھوں کے گرد تھوڑے سے زیتون کے تیل کو گرم کرکے روئی کے ساتھ انگلیوں کی پوروں پر لگائیے اس طرح جلد صاف بھی ہو گی اور اس میں نمی بھی پہنچے گی۔
اس تیل میں دو قطرے لیموں کا رس بھی ملایا جا سکتا ہے۔کبھی کبھار دو چائے کے چمچ کے برابر تازہ دودھ لے کر دو چار قطرے لیموں کا رس ملا کر بھی لگایا جائے تو جلد کی بے رونقی دور ہوتی ہے۔یہی عمل آپ پیروں پر بھی کریں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا ایسا پودا ہے جو ہر کچن کی ضرورت بھی ہے اور آپ کے حسن و دلکشی کے لئے بے حد معیاری قدرتی تخلیق ہے۔ایلو ویرا کا گودا ہر روز برتن دھونے اور بقیہ کام کاج سے فارغ ہو کر ہاتھوں پیروں پر لگانے سے میل بھی دور ہوتا ہے اور جلد بھی نکھر کر جواں سال دکھائی دیتی ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mausam Badla Hai Beauty Routine Bhi Badliye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.