Mausam Sarma Mein Jild Ki Khushki Se Pareshan Logon Ke Liye Gharelo Totkay - Article No. 1359

Mausam Sarma Mein Jild Ki Khushki Se Pareshan Logon Ke Liye Gharelo Totkay

موسم سرما میں جلد کی خشکی سے پریشان لوگوں کےلئے گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1359

آنکھوں کی جلن کیلئے کھیرے کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پررکھیں اور چند منٹ کیلئے سکون سے لیٹ جائیں۔

پیر 30 نومبر 2015

آنکھوں کی جلن کیلئے کھیرے کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پررکھیں اور چند منٹ کیلئے سکون سے لیٹ جائیں۔
اکثر چھوٹے بچے منہ کے بل گرجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے منہ یاہونٹ سے خون بہنے لگتا ہے۔ ایسے میں فوری طور پران کے منہ میں چینی ڈال دیں۔ خون فوراََ بندہوجائے گا۔
اگر پیٹ میں کسی بھی قسم کاگیس ہوجائے یامعدہ میں کوئی تکلیف محسوس ہوتو دارچینی کاآدھا ٹکڑا اور بڑی الائچی ایک عدد چائے میں ڈال کراچھی طرح پکالیں اور اسے پی لیں، دردیا گیس فوری طورپر ٹھیک ہوجائے گا۔

موسم سرما میں جلد کوخشکی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہلکے نیم گرم پانی میں کینواور لیموں کارس نچوڑ کرلگاتار ایک ماہ تک اس سے ہرروز غسل کریں یا منہ دھونے کے پانی میں تھوڑا ٹھورا رس ملالیں۔

(جاری ہے)

اس طرح موسم سرما میں آپ کی جلد خشک نہیں ہوگی۔
اکثر دانتوں پر سیاہ نشانات پڑجاتے ہیں جوخاصے بدنمانظرآتے ہیں۔ دانتوں پرسے ان سیاہ نشانات کوختم کرنے کیلئے چنبیلی کے پتے لے کر انہیں اُبال لیں۔

پھرابلے ہوئے پانی سے کلیاں کی جائیں تو دانتوں کی چمک میں اضافہ ہوگا اور سیاہ نشانات دور ہوجائیں گے۔
رات کے وقت ناریل کاٹکڑا کسی مٹی کے پیالے میں پانی ڈال کر بھگودیں۔ صبح نہارپیٹ کھالیں۔ صرف ایک ہفتہ کے استعمال سے انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
چیچک کے داغ دورکرنے کیلئے ہلدی لیموں کاعرق اور آٹا کوملاکرپیسٹ بنالیں۔ پھر چہرے پرلگائیں، پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرے کومل کرپیسٹ اتاردیں۔
بعدازاں بیسن سے منہ دھولیں۔
آدھے سرکے کے درد سے نجات کیلئے ناک میں روغن بادام ٹپکالیں اس کے استعمال سے آدھے کاسردردورہوجائے فا۔ اگر پیاز کاٹ کرسونگھ لیں توبھی سردرددور ہوجائے گا۔
آواز بیٹھ جائے تو آدھا کلوپانی میں 10گرام سونف ڈال کر اسے پکالیجئے چوتھا حصہ رہ جانے پر اسے اتار لیجئے اور اسے استعمال کیجئے۔ دو تین بار پینے سے شفاء حاصل ہوگی۔ سونف ذراسی منہ میں ڈال کردن میں کئی بار چبائیں اور اس کارس پئیں ، گلا صاف ہوجائے گا۔
سوکھی کھانسی ہوتوایک چمچہ شہد میں ایک چمچہ ہی پیاز کارس ملاکرچاٹیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mausam Sarma Mein Jild Ki Khushki Se Pareshan Logon Ke Liye Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.