Mehndi Ka Rang Kaise Ho Ga Gehra

مہندی کا رنگ کیسے ہو گا گہرا

منگل مئی

Mehndi Ka Rang Kaise Ho Ga Gehra
کشف سلیم
مہندی خواتین کے سنگھار کا ایک لازم جزو ہے۔ زمانہ کتنا ہی جدت پسند کیوں نہ ہو جائے ،ہماری کچھ مشرقی روایات ایسی ہیں جو اپنی قدر کبھی نہیں کھو سکتیں۔ چنانچہ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ عید سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں تاکہ چاند رات کو آرام سے سب ملکر مہندی لگا سکیں یا اگر وقت ملے تو پارلر جاکے مہندی لگوائی جا سکے ۔

شاید یہ وہ واحد قطار ہوتی ہو گئی جہاں خواتین اور بچیاں خوشی خوشی اپنی باری آنے کا انتظار کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مہندی لگانے کے بعد سب کو یہ فکر بھی ہوتی ہے کہ اب اس کا رنگ کیسا آئے گا تو صدیوں سے خواتین گہرے رنگ کے لئے چند آزمودہ ٹوٹکے اپناتی آرہی ہیں آئیں آپ کو بتائیں ۔
مہندی سوکھ جانے کے بعد اس پر شیرہ لگانے سے رنگ گہرا آتاہے۔
اس کے علاوہ چند لونگیں توے پر ڈال دیں جب وہ کڑکڑانے لگیں تو اس بھا پ پہ ہاتھ سینکنے سے بھی مہندی کا رنگ اچھا آتاہے۔


اس معاملے میں وکس (Vaporize Vicks) کا استعمال بھی موثر ثابت ہوا ہے ۔مہندی سوکھنے کے بعد اگر جلدی نہ ہوتو اسے اپنے طور پر جھڑنے دینا ہی بہتر ہے ۔ساتھ ہی کوشش کریں کہ مہندی لگے ہاتھوں پہ صابن اور کھارے پانی کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ رنگ زیادہ دنوں تک بر قرار رہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-12

Your Thoughts and Comments

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mehndi Ka Rang Kaise Ho Ga Gehra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.