Mufeed Gharelu Nuskhay - Article No. 2926

Mufeed Gharelu Nuskhay

مفید گھریلو نسخے - تحریر نمبر 2926

بعض شکایات ایسی ہوتی ہیں،جن کے علاج کے لئے کسی دوا دارو کی ضرورت نہیں ہوتی،بلکہ یہ بعض گھریلو نسخوں یا ٹاٹکوں سے دور ہو جاتی ہیں

ہفتہ 16 جولائی 2022

صحت سے متعلق بعض شکایات ایسی ہوتی ہیں،جن کے علاج کے لئے کسی دوا دارو کی ضرورت نہیں ہوتی،بلکہ یہ بعض گھریلو نسخوں یا ٹاٹکوں سے دور ہو جاتی ہیں۔شیمپو کی بوتل میں تین گولیاں ایسپرین کی حل کر لیں اور اس پانی سے سر دھوئیں۔سر کی خشکی دور ہو جائے گی۔
دانتوں پر اگر میل جم گیا ہے تو اسٹرابیری کچل کر ان پر ملیں۔اس میں پائے جانے والے قدرتی تیزاب یہ میل اُتار دیں گے۔

خوب ہنسیے،اس سے آنتوں پر اچھا اثر پڑے گا اور قبض دور ہو گا۔کھانسی ہو تو تھوڑی سی چاکلیٹ کھا لیجیے۔کوکو میں پایا جانے والا ایک کیمیائی جزو گلے کو آرام دیتا ہے۔
کافی کے کچے بیج چبانے سے سانس کی بُو جاتی رہتی ہے۔
پانچ سو ملی لیٹر پانی میں چائے کے دو بیگ ڈال کر پندرہ منٹ تک پکائیں۔

(جاری ہے)

پھر اس میں دو لیٹر پانی ملا کر اپنے پیر آدھے گھنٹے تک ڈبوئے رکھیے۔

پیروں کے بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے اور بُو جاتی رہے گی۔
ایک آلو کو دھو کر چھیلے بغیر اس کے ٹکڑے کاٹ لیجیے اور گلاس میں ٹھنڈا پانی بھر کر اس میں انھیں ڈبو دیجیے۔صبح یہ پانی جس میں آلو کے ٹکڑے رات بھر بھیگے رہے،پی لیجیے۔اس میں پوٹاشیئم خوب ہو گا،جو تکان دور کرتا ہے۔
گرم پانی میں پاؤں ڈالے رکھنے سے سر کے درد کی شدت کم ہوتی ہے۔
اگر سر کا درد بہت تکلیف دہ ہو تو پانی میں تھوڑا سا رائی کا سفوف ملا دیں۔
دن میں ایک بار منہ دھونے کے بعد کیلے کے چھلکے کا اندرونی حصہ مسّے پر ملیں تو ایک ہفتے میں مسّا نرم پڑ جاتا ہے اور درد کم ہو جاتا ہے۔دو ہفتے بعد یہ مرجھا جاتا ہے اور پھر چھوٹا ہوتے ہوتے چھے ہفتے میں غائب ہو جاتا ہے۔
سر میں درد زیادہ تر عصبی تناؤ کے سبب ہوتا ہے۔
اب آپ کے سر میں درد ہو تو یہ تجربہ کیجیے کہ اوپر اور نیچے کے دانتوں کے درمیان ایک پنسل دبا لیجیے۔اس سے چہرے کے عضلات کو سکون ملے گا اور سر کا درد کم ہو گا۔مزیدار آرام کے لئے آہستہ آہستہ سر کو چار بار دائیں بائیں گھمائیے،تاکہ عضلات پھیل جائیں۔
گہری کافی کی ایک پیالی پییں اور دیکھیں کہ سر کا درد جاتا ہے یا نہیں؟خیال ہے کہ کافی سے سر کی رگوں کی سوجن جاتی رہتی ہے،جو سر کے درد کا باعث ہوتی ہے۔

منہ کے زخم (السر) پر پانچ منٹ کے لئے گیلا ٹی بیگ (Tea Bag) رکھیے۔اس میں پایا جانے والا مازو کا تیزاب افاقے کا باعث ہو گا۔یہ مادہ مانع تکسید بھی ہوتا ہے،جو منہ یا ہونٹوں کے پاس پھنسیوں کو بننے سے روکتا ہے۔ٹھنڈے استعمال شدہ ٹی بیگ کو ان پھنسیوں پر لگائیں یا پھر روئی کا ایک چھوٹا سا گولا سادا ٹھنڈی چائے میں ڈبو کر پھنسیوں پر ملیے۔
چھوٹا موٹا زخم آ جائے تو اس پر ذرا سا شہد لگا لیں۔
شہد دافع عفونت ہوتا ہے،لہٰذا زخم کو صاف رکھے گا۔تجربوں سے پتا چلا ہے کہ زخم پر شہد لگانے سے اس کے اندمال میں مدد ملتی ہے۔یہ مانع ورم بھی ہوتا ہے۔
اگر کیڑا کاٹ لے تو جونہی آپ درد اور کھجلی محسوس کریں تو فوراً ذرا سا ٹوتھ پیسٹ لے کر اس جگہ پر ملیے۔اس سے درد کم ہو گا اور کھجلی بھی رک جائے گی۔نیز ورم بھی نہیں ہو گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mufeed Gharelu Nuskhay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.