Mufeed Gharelu Totkay - Article No. 2914

Mufeed Gharelu Totkay

مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2914

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا آسان حل

بدھ 29 جون 2022

لہسن کا پانی سر پر لگانے سے سر کی جوئیں ختم ہو جاتی ہیں۔
گلاب کے عرق میں پسی ہوئی پھٹکری ملا کر رات کو چہرے پر آدھے گھنٹے تک لگانے سے چہرہ نرم و نازک اور شاداب ہو جاتا ہے اور داغ دھبے بھی جاتے رہتے ہیں۔
مولی کھانے سے آنتوں کی حرکت تیز ہو جاتی ہے اور اس طرح قبض بھی دُور ہو جاتا ہے۔
پتھری کے مریض کو چقندر کا اُبلا ہوا گاڑھا پانی تھوڑا تھوڑا روزانہ پلانے سے چند ہفتوں میں پتھری خارج ہو جاتی ہے۔

پیاز کو مناسب مقدار میں روزانہ کھانے سے چہرہ سرخ و سفید ہو جاتا ہے۔
اگر کسی فرد کو بار بار قے آ رہی ہو تو لیموں پر کالا نمک لگا کر چاٹنے سے یہ کیفیت ختم ہو جاتی ہے۔
اگر سالن میں نمک زیادہ ہو جائے تو ایک صاف ستھرا سفید کاغذ کا ٹکڑا سالن میں ڈال دیں،کاغذ نمک کو جذب کر لے گا۔

(جاری ہے)


ہائی بلڈ پریشر سے نجات کے لئے ہلدی،سونف اور گلوکوس ہم وزن لے کر پیس لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچہ صبح نہار منہ اور رات سونے سے کچھ دیر پہلے کھائیں،فائدہ ہو گا۔


آنتوں کی طاقت کے لئے زیتون کے تیل سے بہتر کوئی دوا نہیں ہے،اس کے چند قطرے روزانہ دودھ میں ڈال کر پینے سے آنتیں طاقتور ہو جاتی ہیں۔
اگر لہسن کو جلدی چھیلنا ہو تو گرم پانی میں دس منٹ کے لئے بھگو دیں،اس کے بعد چھیلیں،چھلکے اُتر جائیں گے۔
وہ خواتین جو ایام کے نہ ہونے سے پریشان رہتی ہوں،انھیں پودینے کا رس یا پودینے کی چائے پینی چاہیے،یہ پریشانی جاتی رہے گی۔
اگر کوئی فرد کھانسی میں مبتلا ہو تو اسے بڑی الائچی پیس کر اس کا تھوڑا سا سفوف صبح و شام پانی کے ساتھ کھانے سے کھانسی سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
بالوں،ناخنوں،دانتوں اور آنکھوں کی صحت کے لئے روزانہ ایک پیالی گائے کا دودھ پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mufeed Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.