Mufeed Totkay - Article No. 3042

Mufeed Totkay

مفید ٹوٹکے - تحریر نمبر 3042

ایسے ٹوٹکے جو آپ گھر میں باآسانی استعمال کر سکتی ہے

پیر 2 جنوری 2023

انعم چوہدری
آلو کے خشک ٹکڑے لوہے کے برتن میں ایک دن کے لئے بھگو دیں،دوسرے دن اس پانی سے سر دھوئیں اور ایسا ہفتے میں کم از کم دو بار کریں۔مسلسل ایسا کرنے سے بال سیاہ ہو جائیں گے۔
ایک لیموں کا رس پانی میں ملا کر روز پیا کریں۔چار لیموں لے کر ان کا رس نکال لیں،اس میں پسی ہوئی تھوڑی سی پھٹکری ملائیں پھر یہ دوا تقریباً 20 منٹ تک ناخنوں پر لگی رہنے دیں،خشک ہونے پر ہاتھ دھو لیں۔
ناخن چمک اٹھیں گے۔
دہی اگر بہت کھٹا ہو گیا ہے تو اسے ضائع کرنے کے بجائے اس میں چاندی کے زیور بھگو دیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں،اس طرح زیور چمک جائیں گے۔
قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فوراً پسا ہوا نمک چھڑک دیں،خشک ہونے پر گیلے کپڑے سے صاف کر لیں،چائے کا دھبہ غائب ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


چمڑے کے سوٹ کیس چمکانے کے لئے ایک نرم کپڑے کو لیموں کے رس میں ڈبو کر سوٹ کیس پر رگڑیں،سوٹ کیس چمک جائے گا۔


کپڑوں پر عطر یا کسی پرفیوم کا دھبہ پڑ جائے تو اسے ٹاٹری سے مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیجیے،دھبہ دور ہو جائے گا۔
جینز کی پینٹ دھوتے وقت ایک بالٹی کے پانی میں چار کھانے کے چمچ سرکہ ڈال دیں تو پینٹ کا رنگ خراب نہیں ہو گا۔
مکھیاں ناک میں دم کر دیتی ہیں تو کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے،لیکن اگر کسی جگہ پودینہ لگا دیں تو مکھیاں نزدیک بھی نہیں آئیں گیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Mufeed Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.