Pairon Mein Paseena Aur Nagawaar Bo - Article No. 1902

Pairon Mein Paseena Aur Nagawaar Bo

پیروں میں پسینہ اور ناگوار بو - تحریر نمبر 1902

اکثر لوگوں کو پیروں میں پسینہ آنے اور نا گوار بوخارج ہونے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

جمعرات 25 اکتوبر 2018

اکثر لوگوں کو پیروں میں پسینہ آنے اور نا گوار بوخارج ہونے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بند جوتے پہننے کے بعد جب پیروں میں پسینہ آتا ہے اور زیادہ دیر تک بند جوتے پہنے رہنے سے پسینہ جوتوں کے اندر ہی خشک بھی ہوجاتا ہے تو پھر پیروں سے ناخوشگوار بو بھی آنے لگتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ بُو جوتوں سے بھی آتی ہے ۔
اس مسئلے کے حل کے لئے یہ ضروری ہے کہ سارے دن کی مصروفیات کے بعد آپ گھر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنے پیروں کو جوتوں کی قید سے آزاد کریں ۔

(جاری ہے)

کھلی سلیپرز پہنیں ۔دن کے اختتام پر پنے پیروں کوپانی میں 10-15منٹ تک بھگو کر رکھیں ۔پانی میں10قطرے Tea-Treeآئل کے شامل کردیں ۔
اس میں ضد جراثیمی خصوصیات ہوتی ہیں ۔کاٹن کی جرابیں استعمال کریں اور ایتھلیٹس کے لئے بنایا جانے والا پاؤڈر پاؤں میں لگائیں ۔جرابیں پہنے سے پہلے آپ اپنے پیروں پر کسی کولون کا اسپرے بھی کر سکتی ہیں ۔اس کے بعد بھی اگر صورتِ حال برقرار رہتی ہے توماہرِا مراضِ جلد سے رجوع کریں ۔شاید آپ کے ہارمون کے عدم توازن کی وجہ سے یہ مسئلہ ہو۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Pairon Mein Paseena Aur Nagawaar Bo" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.