Shampoo Khud Ghar Par Banayen - Gharelu Totkay
شیمپو خود گھر پر بنائیں - گھریلو ٹوٹکے
جمعہ 6 نومبر 2015

بال خوبصورتی کودوبالا کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں ۔جب ہم بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے تو ہمارے سلکی اور صحتمند بال وقت کے ساتھ ساتھ روکھے اور ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں اور جب کنگھی بھی کریں توبال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور جب آپ کو اس بات کااحساس ہوتا ہے تووقت گزرچکاہوتاہے۔اس کیلئے بہتر ہے کہ یا تو اچھے شیمپوز استعمال کیاجائے یاگھریلو ماسک سے بالوں کی حفاظت کریں۔اس کیلئے آپ بہت سے ماسک گھر پر بناسکتی ہیں لیکن سویابین تین کا ماسک روکھے بالوں کوچمکدار بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے یہ ماسک نہ صرف روکھے بالوں کوچمکدار بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بالوں کوجڑوں سے مضبوطی بھی فراہم کرتا ہے۔
سویابین تیل سے ماسک بنانے کاطریقہ․․․
اجزاء:
سویابین آئل اور کیسٹرآئل ایک ایک چمچہ۔
ترکیب:
ماسک بنانے کیلئے سویابین تیل اور کیسٹرآئل لے کران کوایک برتن میں ملالیں اور ہلکی آنچ پر گرم کرلیں۔اس کے بعد ہلکے گرم تیل سے بالوں میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں اور ایک تولیہ لیکر سردھانپ لیں۔مزید پندرہ منٹ کے بعد عام روٹین کی طرح کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔
بالوں کوگھنا اور چمکدار بنانے کیلئے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کاپانی لگائیں۔
روکھے بالوں میں رونق لانے کیلئے دہی چار کھانے کے چمچے،چھنی ہوئی مہندی دوکھانے کے چمچے اور ایک چائے کا چمچہ ناریل یازیتون کاتیل ملاکراچھی طرح بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں، یہ عمل ہفتے میں دوسے تین بارکریں۔
ایک کھانے کاچمچہ مہندی میں ایک کھانے کا چمچہ سرسوں کاتیل ایک انڈہ اور آدھاچمچہ لیموں کا رس شامل کریں،پھر اسے بالوں میں لگاکر کچھ گھنٹوں کیلئے کپڑالپیٹ کرچھوڑ دیں اس کے بعد بال دھولیں۔ اس سے بالوں کاروکھاپن ختم ہوجائے گا۔
تھوڑی سی مایونیز لے کر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں تو بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے۔
سویابین تیل سے ماسک بنانے کاطریقہ․․․
اجزاء:
سویابین آئل اور کیسٹرآئل ایک ایک چمچہ۔
(جاری ہے)
ترکیب:
ماسک بنانے کیلئے سویابین تیل اور کیسٹرآئل لے کران کوایک برتن میں ملالیں اور ہلکی آنچ پر گرم کرلیں۔اس کے بعد ہلکے گرم تیل سے بالوں میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں اور ایک تولیہ لیکر سردھانپ لیں۔مزید پندرہ منٹ کے بعد عام روٹین کی طرح کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔
بالوں کوگھنا اور چمکدار بنانے کیلئے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کاپانی لگائیں۔
روکھے بالوں میں رونق لانے کیلئے دہی چار کھانے کے چمچے،چھنی ہوئی مہندی دوکھانے کے چمچے اور ایک چائے کا چمچہ ناریل یازیتون کاتیل ملاکراچھی طرح بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں، یہ عمل ہفتے میں دوسے تین بارکریں۔
ایک کھانے کاچمچہ مہندی میں ایک کھانے کا چمچہ سرسوں کاتیل ایک انڈہ اور آدھاچمچہ لیموں کا رس شامل کریں،پھر اسے بالوں میں لگاکر کچھ گھنٹوں کیلئے کپڑالپیٹ کرچھوڑ دیں اس کے بعد بال دھولیں۔ اس سے بالوں کاروکھاپن ختم ہوجائے گا۔
تھوڑی سی مایونیز لے کر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں تو بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے۔
تاریخ اشاعت:
2015-11-06
Your Thoughts and Comments
Special Gharelu Totkay article for women, read "Shampoo Khud Ghar Par Banayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید گھریلو ٹوٹکے سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.