Chehray Ke Daagh Dhabbay Dinon Mein Gayab - Article No. 1194

Chehray Ke Daagh Dhabbay Dinon Mein Gayab

چہرے کے داغ دھبے دنوں میں غائب - تحریر نمبر 1194

”چہرے کے داغ دھبے دور کریں“ (رم شیمپو) خشکی سکری کے لئے“

ہفتہ 9 مئی 2015

ربعیہ شاہد
”چہرے کے داغ دھبے دور کریں“
# لیموں کے چھلے پیس کر دودھ میں ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں
# تازہ دودھ میں چند قطرے گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانے سے بھی داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں اور جلد نکھر جاتی ہے
# بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے ملائیں اور چہرے پر لگا لیں داغ دھبے ہلکے ہو جائیں گے
”ہونٹ پتلے کرنا“
# پھٹکری اور عرق گلاب دونوں کو ملا کر ہونٹوں پر لگائیں چند یوم ایسا کرنے سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا
# زعفران دودھ میں ملا کر ہر روز رات کو لگائیں
# چقندر کاٹ کر ہونٹوں پر ملیں
(رم شیمپو) خشکی سکری کے لئے“
رم شیمپو تیار کرنے کا طریقہ
اشیاء:-
انڈوں کی زردیاں دو عدد۔

(جاری ہے)

السی کا تیل دو کھانے کے چمچ۔رم دو کھانے کا چمچ
”چہرے کے فالتو بال ختم کرنا“
# بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگائیں جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں اس سے بال جڑ سے نکل آئیں گے
# پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں تقریباََ ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے
# ایک پیالہ چھلکا اترے ہوئے پسے ہوئے آلو لیں، ان کا جوس نکالیں اس میں رات کی بھگوئی ہوئی دال چنا مکس کریں اس میں چار چمچ لیموں کا رس ڈالیں اور ایک چمچہ شہد ڈالیں ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے کے فالتو بال پر لگائیں اس سے جلد ہی فالتو بال ختم ہو جائیں گے
”پلکیں لمبی اور گھنی کرنا“
# پلکوں کی جڑوں میں روئی کی مدد سے صاف شدہ کسٹرائل لگائیں
# خالص شہد اورکسٹرائل ہم وزن لے کر ملا کر رکھ لیں ہر روز لگائیں پندرہ بیس دنوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا
# خالص شہد اور عرق گلاب دونوں ملا کر پلکوں پر لگائیں
ترکیب:-
ان تمام چیزوں کو آپس میں اچھی طرح ملائیں۔
انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں سر کی جلد اور بالوں پر لگائیں کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں یہ نسخہ سکری اور خشکی کے خاتمہ کے لئے ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Chehray Ke Daagh Dhabbay Dinon Mein Gayab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.