Totkay - Article No. 2574

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 2574

گھروں میں استعمال ہونے والے آسان گھریلو ٹوٹکے

جمعرات 15 اپریل 2021

زینب مغل
قیمتی اور نازک قسم کی کراکری کو پیک کرتے ہوئے یا الماری میں رکھتے ہوئے ہر دو پلیٹوں کے درمیان کاغذ رکھیں۔اس طرح ان پر نامعلوم خراشیں نہیں پڑیں گی۔
چھتری میلی ہو جائے تو ایک پیالے میں ایمونیا اور گرم پانی ڈالیں اور اس میں برش کو ڈبو کر چھتری کے اوپر پھیریں،بالکل نئی ہو جائے گی۔
اگر پریشر ککر کھولتے ہوئے اس کے اندر کا گرم مواد آپ پر گر جائے یا کہیں سے بھی تھوڑی بہت جلد جل جائے تو آپ صابن کی جھاگ اس جگہ پر لگائیں حتیٰ کہ آپ کو سکون محسوس ہونے لگے۔

مٹروں کو اُبالنے کے بعد فوراً ٹھنڈا پانی اگر ان پر ڈال دیا جائے تو ان کی سبز رنگت بہت خوشنما رہتی ہے۔
اگر بچے کے کینوس کے جوتے بہت بد رنگ ہو چکے ہیں تو آپ ایک کپڑے پر پینٹ کرنے والے رنگ سے جوتے پر دلکش نقش و نگار بنا دیں۔

(جاری ہے)

وہی جوتا بچہ شوق سے پہننے لگے گا۔
اگر ڈاک کے ٹکٹ کسی جگہ پڑے پڑے آپس میں چپک گئے ہیں تو ان کو علیحدہ کرنے کے لئے فریج میں رکھ دیں،کچھ دیر بعد آسانی سے علیحدہ ہو جائیں گے اور ان کی گونہ بھی قابل استعمال رہے گی۔


سلاد کے پتوں کو دھو کر ان کی ڈنڈیاں ایسے پانی بھرے پیالے میں رکھیں جس میں چند برف کی ڈلیاں اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائے ہوں۔اس طرح سلاد یا سبز پتوں والی سبزیاں تروتازہ رہیں گی۔
بینز کو اُبالتے ہوئے اگر چٹکی بھر میٹھا سوڈا ڈال دیا جائے تو ان کی سبز رنگت برقرار رہتی ہے۔
چائے کی پتی بیکار ہو جائے تو اسے وارنش والے فرنیچر پر رگڑنے سے فرنیچر کی چمک بڑھ جاتی ہے۔
عام طور پر شیشے کے گلاس ایک دوسرے کے اندر رکھنے سے چپک جاتے ہیں تو ایسی صورت میں گلاس کے اندر برف یا برف کا پانی ڈال دیں اور پھر باہر کے گلاس کو گرم پانی کے برتن میں ڈبوئیں تو گلاس علیحدہ ہو جائیں گے۔
کمزور لوگ اگر روزانہ دس دانے انجیر کھا لیا کریں تو دبلا پن ختم ہو جائے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.