Totkay - Article No. 2641

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 2641

خوبصورتی بڑھانے اور جلد کے مسائل حل کرنے والے 3 طریقے درج ذیل ہیں

جمعہ 16 جولائی 2021

آمنہ ماہم
خواتین اپنی جلد کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں،اسکول،کالج کی طالبات یا پھر دفتر میں کام کرنے والی خواتین کے جلدی مسائل تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔خوبصورتی بڑھانے اور جلد کے مسائل حل کرنے والے 3 طریقے درج ذیل ہیں جو نسل در نسل ہم تک پہنچتے ہیں۔
ہلدی کا فیس ماسک
ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والی ہلدی کے بے شمار طبی فوائد ہیں،یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی کام آتی ہے،ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی لیں،اس میں دودھ کے ساتھ بیسن یا چکی کا آٹا شامل کریں،اب اس مرکب کو اپنے چہرے ،ہاتھ پاؤں،گردن اور بازوؤں پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں،سوکھنے پر اسے ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں،اس کے روزانہ استعمال سے جلد پر سورج کی شعاوں کے مضر اثرات،مردہ خلیے،داغ دھبے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

(جاری ہے)


ملتانی مٹی کا فیس ماسک
صدیوں پرانا خوبصورتی کا ایک سستا ترین طریقہ جسے اکثر خواتین نظر انداز کرکے مہنگی کاسمیٹکس اشیاء کا استعمال کرکے جلد خراب کر بیٹھتی ہیں،ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاعوں سے جل جانے والی جلد کے لئے ایک بہترین نسخہ ہے۔ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں،اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لئے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے،پسا ہوا پودینہ،ایلو ویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے،اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 17 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہ خشک کر لیں۔
یہ مرکب کیل،مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
نمک یا چینی کا اسکرب
کھانے کے دو اہم جز نمک اور چینی جو کھانے کو نمکین یا میٹھا بنانے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفولیٹنگ خصوصیات ہونے کے سبب جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔
اس ماسک کے لئے ایک کھانے کے چمچ چینی میں آدھا کھانے کا چمچ نمک اور آدھا کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں،اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، اس کے بعد چہرہ صاف کر لیں اور کوئی اچھی سی موئسچرائزنگ کریم لگا لیں،بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں کم از کم 3 بار ضرور اس عمل کو دہرائیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.