Yeh Chutkale Rakhte Hain Jadui Kamaalaat - Gharelu Totkay

یہ چٹکلے رکھتے ہیں جادوئی کمالات - گھریلو ٹوٹکے

جمعہ جنوری

Yeh Chutkale Rakhte Hain Jadui Kamaalaat
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی Covid-19 نے ایک بار پھر محتاط زندگی گزارنے کا عندیہ دے دیا۔اس بار کاروبار زندگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ رش والے بیوٹی پارلرز میں بھی کم کم ہی جائیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے دیسی گھریلو اجزاء کے ساتھ اس بدلتے موسم کا استقبال کریں اور پرکشش و جاذب نظر دکھائی دیں۔


چہرے پر بلیک ہیڈز،وائٹ ہیڈز ہو جاتے ہیں اس کے لئے آپ گھر پر تیار کردہ ماسک سے مدد لے سکتی ہیں۔یہ آزمودہ نسخہ مرد اور خواتین دونوں ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ایک چائے کے چمچ کے برابر خشک دودھ میں کافی چٹکی بھر ڈال کر ملا لیں۔ٹماٹر کے بیج نکال کے درمیانی حصہ گودے والا بھی ملا لیں۔اب ایک چائے کے چمچ کے برابر شہد ملا کر مکس کر لیں بادام کا تیل تھوڑا سا شامل کر لیں اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا کر چہرے،کھلے بازوؤں ہاتھوں ہو سکے تو چہرے پر بھی اور گردن کے اطراف بھی لگایئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کافی کے دانے اچھی طرح مکس ہونے چاہئیں اگر آپ سمجھتی ہیں کہ چمچ سے یہ گھلیں گے نہیں تو خشک حالت میں چوپر بلینڈر سے گرائنڈ کرکے ڈال لیں۔
گہری سانولی رنگت کو بھی جاذب نظر بنایا جا سکتا ہے ۔آپ نے اب تک لیموں اور گلیسرین یا تازہ دودھ کے ٹوٹکے آزمائے ہوں تو ان اشیاء کے جادوئی اثرات ملاحظہ کئے ہوں گے۔درج بالا ٹوٹکا بھی اس ضمن میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس آمیزے میں عرق گلاب دو کھانے کے چمچ اور ایک چمچ جیلیٹن پاؤڈر ڈال لیا جائے اور یہ محلول برش کی مدد سے چہرے اور اس کے اطراف لگا لیا جائے۔پرسکون ہو کر بیٹھیں یا لیٹ جائیں۔یہ دیر سے خشک ہونے والا محلول ہے مگر جتنی دیر لگا رہے فائدہ ہی دے گا۔کم از کم آدھے پونے گھنٹے کے بعد اسے اتاریں۔ کرشمہ آپ خود دیکھیں گے کہ جلد نکھرتی جائے گی۔نرم و ملائم بھی ہو گی اور آپ خوبصورت نظر آئیں گی۔


آج کل امرود مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔آپ امرود کا ماسک بنا سکتی ہیں۔ایک پکا ہوا امرود لے کر چار حصوں میں کاٹئے۔بیج علیحدہ کر دیئے جائیں۔چمچے سے میش کرتے ہوئے اس میں آدھی چائے کی چمچ کے برابر کوکو پاؤڈر ،ایک انڈا اور تھوڑا سا کافور ملا کر محلول بنا لیں۔یہ چاکلیٹی آمیزہ آپ کی جلد میں قدرتی نکھار لائے گا۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اس محلول میں کوئی کیمیائی جزو شامل نہیں اس لئے حساس جلد کی حامل خواتین بھی استعمال کر سکتی ہیں اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں صرف آدھے گھنٹے کی محنت سے آزمائے گئے یہ چٹکلے جادوئی اثرات ظاہر کر دیں گے۔آپ آزما کے دیکھ لیجئے۔
تاریخ اشاعت: 2021-01-01

Your Thoughts and Comments

Special Gharelu Totkay article for women, read "Yeh Chutkale Rakhte Hain Jadui Kamaalaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.