Balon Ke Riwayati Lawazmat Aur Jadeed Fashion - Article No. 3286

Balon Ke Riwayati Lawazmat Aur Jadeed Fashion

بالوں کے روایتی لوازمات اور جدید فیشن - تحریر نمبر 3286

خوبصورت نظر آنے کی خواہش قدیم زمانے سے موجود ہے

پیر 1 جولائی 2024

راعنہ چوہدری
خوبصورت نظر آنے کی خواہش قدیم زمانے سے موجود ہے اور”عالمگیر خوبصورتی“ کا افسانہ آج بھی تلاش کیا جا رہا ہے، بہت سی ثقافتوں میں، خواتین سماجی اور انفرادی طور پر الگ دکھائی دینے کے لئے اپنے جمالیاتی معیارات کی تعمیل کرتی ہیں۔جنوبی ایشیا میں جہاں ثقافتی روایات پر مذہب اور تاریخ کا گہرا اثر ہے وہاں بالوں کو سجانے کا فن بھی مختلف ادوار کے دوران اس خطے کی سماجی اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔
بالوں کو پھولوں یا موتیے کے گجروں سے سجانے سے لے کر زیورات پہننے، ہاتھ سے بنے بالوں کے لوازمات اور روایتی پراندے تک، جب بالوں کی فن کاری کی بات آتی ہے تو جنوب ایشیائی خواتین اپنی ایک الگ ہی شناخت رکھتی ہیں۔اگرچہ یہ طرز عمل جدید فیشن کو برقرار رکھنے کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آیا ہے، لیکن اب بھی بالوں کے بہت سے روایتی لوازمات موجود ہیں۔

(جاری ہے)


بالوں کے بینڈز
موتیوں اور قیمتی پتھروں سے تیار کردہ، ہیڈ بینڈ 90ء کی دہائی سے جنوبی ایشیا میں بہت مقبول رہے ہیں۔جو نہ صرف خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ بالوں کو جوڑ کر رکھنے کا ایک فعال طریقہ بھی ہے۔دلہنیں اپنی شادی کے دن کڑھائی سے مزین بالوں کے بینڈز پہننے کو ترجیح دیتی تھیں جبکہ اس طرح کے کم فینسی ہیڈ بینڈز کو خواتین دیگر خاص مواقع پر فیشن کے طور پر پہنتی تھیں۔
یہ ہیڈ بینڈ اب بھی مختلف ثقافتوں، خاص طور پر بلوچستان، دیہی سندھ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بہت مقبول ہیں، جبکہ یہ دوسرے خطوں کی نوجوان لڑکیوں میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
پراندے
پراندے آج شاید اتنے مقبول نہ ہوں جتنے پہلے ہوا کرتے تھے لیکن وہ اب بھی پاکستانی روایتی لباس کی جمالیاتی نمائندگی کرتے ہیں۔
خواتین فیشن کے لئے ان لمبے ریشم یا روئی کے ٹکڑوں کو پہنتی تھیں۔یہ ہاتھ سے بنے ہوئے پراندے آج بھی بازاروں میں مختلف رنگوں اورڈیزائن میں دستیاب ہیں۔90ء کی دہائی کے وسط اور آخر میں نوجوان لڑکیاں اسٹائل کے طور پر اپنے بالوں میں مختلف رنگ کے پراندے پہنتی تھیں۔پراندا صرف مخصوص لباس کے ساتھ ہی اچھا لگتا ہے جن میں زیادہ تر روایتی مشرقی لباس شامل ہیں اور وہ نئی نسل میں زیادہ مقبول نہیں ہیں۔
بہت سے مقامی فیشن ڈیزائنرز نے پرانے فیشن کی دلکشی واپس لانے کے لئے اپنے طرز کے پراندے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
بالوں کے آرائشی چھلے/انگوٹھیاں
بالوں کی یہ آرائشی انگوٹھیاں قیمتی پتھروں جیسے زمرد، یاقوت اور ہیرے جیسے جواہر کے ساتھ کندن پر جڑی ہیں۔زیادہ تر جنوب ایشیائی خواتین انہیں اپنی شادیوں میں پہنتی تھیں اور یہ انگوٹھیاں برصغیر کے شاہی خاندانوں کی خواتین میں بھی کافی مقبول تھیں۔ہم آج کل شاذ و نادر ہی کسی دلہن کے بالوں کی یہ آرائشی انگوٹھیاں پہنے دیکھتے ہیں، لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ چھلے دلہن کے حسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balon Ke Riwayati Lawazmat Aur Jadeed Fashion" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.