Balon Ki Hifazat - Article No. 1989

Balon Ki Hifazat

بالوں کی حفاظت - تحریر نمبر 1989

آپ کے بال اور ان کی نوک پلک سنوارنے کی جدید مصنوعات اور جدید طریقے

بدھ 20 فروری 2019


شیمپو
بالوں کو شیمپو کرنے کی بنیادی ضرورت سر اور بالوں کی صفائی سر انجام دینا ہے ۔
لیکن اس بنیادی ضرورت کی تکمیل کے علاوہ یہ احتیاط بھی ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت ہے کہ دوران صفائی آپ کے بالوں کی فطرتی چکنائی بھی متاثر نہ ہو اور آپ کے بالوں کی صحت پر کوئی حرف نہ آئے۔
آپ کے شیمپو میں ایسے اجزاء شامل ہونے چاہیں جو آپ کے بالوں کی کنڈیشنگ سر انجام دیں اور انہیں گھنا اور ملائم بنائیں اور شیمپو کرنے کے بعد آپ کے بال الجھنے سے محفوظ رہ سکیں۔


پی ایچ سے کیا مراد ہے ؟
اگر آپ اپنی شیمپو کی بوتل پر درج اس کے اجزائے ترکیبی پر ایک نظر ڈالیں تو آپ کی نظر سے پی ایچ کے حروف بھی گزریں گے ۔یہ پی ایچ کیا ہے ؟اس سے کیا مراد ہے ؟در حقیقت پی ایچ کے حروف شیمپو میں موجود تیزابی اور الکلائی کے تناسب کو ظاہر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)


ان اجزاء کے تخمینے کے لیے ماہرین ایک تاچودہ کے اعداد کا سہارا لیتے ہیں ۔


سات سے نیچے کے اعداد تیزابیت کی نشاندہی کرتے ہیں جبکہ سات کے بعد الکلائی اجزاء کا آغاز ہوتا ہے ۔
زیادہ تر شیمپو کی اقسام میں یہ تناسب پانچ اور سات ہوتا ہے ۔ادویاتی خوائص کے حامل شیمپو میں پی ایچ عام طور پر 7.3ہوتا ہے اور اعتدال کے حامل تناسب سے قریب تر تصور کیا جاتا ہے ۔سر کے مساموں سے جو قدرتی چکنائی خارج ہوتی ہے و ہ پی ایچ تناسب 4.5اور 5.5کے درمیان واقع ہوتی ہے اور کسی قدر تیزابی نوعیت کی حامل ہوتی ہے اور سر میں موجود بیکٹیریا کو زائل کرنے کے لیے اکسیر کا حکم رکھتی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ سر کے بالوں کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے اس تناسب کو قائم رکھنا اہمیت کا حامل ہے ۔
شیمپو کے استعمال کے سلسلے میں مد نظر رکھی جانے والی احتیاطیں
شیمپو کرنے سے قبل اپنے بالوں کو کنگھی کرنی چاہیے۔اس عمل کی بدولت بالوں میں پھنسی ہوئی آلودگی نکلنے کے علاوہ ان کا الجھاؤ بھی دور ہو جائے گا۔
نیم گرم پانی کے ساتھ شیمپو کریں کیونکہ زیادہ گرم پانی آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

شیمپو کرنے سے قبل اپنے بالوں کو گیلا کرنا نہ بھولیں۔
بالوں کو گیلا کرنے کے بعد اپنی انگلیوں کی پوروں کے ذریعے تھوڑا سا شیمپو آہستہ آہستہ مساج کرتے ہوئے بالوں کی جڑوں تک لگائیں۔
شیمپو کرنے کے دوران اپنے بالوں کو سختی کے ساتھ ہر گز نہ رگڑیں۔
شیمپو کرنے کے بعد بالوں کو بخوبی دھولیں اور شیمپو کی قلیل سی مقدار بھی آپ کے بالوں میں باقی نہیں رہنی چاہیے۔
اگر ضرورت محسوس ہوتو دوسری مرتبہ بھی شیمپو کیا جا سکتا ہے ۔
بالوں دھونے کے بعد ان پر تولیہ لپیٹ لیں تا کہ فاضل پانی اس میں جذب ہو جائے اور ما بعد ان کی کنڈیشنگ کریں ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balon Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.