Balon Ki Khushki Se Nijat K Qudarti Tariqay - Article No. 1561

Balon Ki Khushki Se Nijat K Qudarti Tariqay

بالوں کی خشکی سے نجات کے قدرتی طریقے - تحریر نمبر 1561

گھیگوار‘ بیکنگ سوڈے نیم ناریل لیموں کے رس اور میتھی دانے سے خشکی بھگائیے

منگل 28 فروری 2017

خوبصورت بال ہر خاتون کی چاہ ہوتے ہیں ۔ شاعروں کے دیوان ان حسین زلفوں کے فراق سے بھرے ہوئے ہیں ۔ حسین اور دلکش بالوں کا حصول اتنا بھی مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے لیکن خشکی ایک ایسی خرابی ہے جو حسین بالوں کا حسن غارت کردیتی ہے ۔ سردیوں میں خشکی بالوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ آپ گھیگوار کی جیل یانیم کا پیک استعمال کرکے بالوں سے خشکی دور کرسکتی ہیں۔

ماہرین آرائش حسن وبال کے مطابق گھیگوار کی جیل میں اینٹی فنگل اجزاء بھرے ہوتے ہیں جوسرکی جلد کو آرام پہنچاتے ہیں اور خارش دور کرتے ہیں ۔ 5 کھانے کے چمچے گھیگوار جیل لیکر سر میں مساج کرلیں 30 منٹ بعد سادہ پانی یا ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔
بیکنگ سوڈے سے بھی خشکی دور کی جاسکتی ہے ۔ اس میں الکلائن ہوتا ہے جو مردہ جلدی خلیوں کو صاف کر دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

2کھانے کے چمچے بیکنگ سوڈا لیکر اس میں چند قطرے پانی ملالیں ۔ اس پیسٹ کو سر کی جلد میں لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں ۔ سادہ پانی یا ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔ نیم کا پیک بنانے کے لیے ایک چوتھائی کپ نیم کارس لیں اس میں کوکونٹ ملک اور چقندر کا رس شامل کردیں ۔ ایک کھانے کا چمچہ ناریل کا تیل ملالیں ۔ اس مرکب سے سر میں مالش کریں 20منٹ بعد بال شیمپو سے سر دھولیں اور کنڈیشنر لگالیں ۔

ناریل کا تیل اور لیموں کا رس بھی خشکی بھگانے کا آزمودہ نسخہ ہے ۔ نہانے سے قبل تین سے پانچ کھانے کے چمچے ناریل کاتیل اور لیموں کارس لے لیں اور سر میں مساج کرلیں ۔ ایک گھنٹے تک اس تیل کو بالوں میں لگا رہنے دیں ۔ بعدازاں شیمپو کرلیں ۔
خشکی دور کرنے کے لیے میتھی دانے یا میتھرے بھی بہت مفید ہیں۔ ان میں موجود جراثیم کش اور فنگل کش اجزاء خشکی صاف کرتے ہیں ۔ دوکھانے کے چمچے میتھی دانوں کو ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں ۔ صبح میتھی دانوں کو پانی سمیت پیس لیں اس میں سیب کا ایک کپ سرکہ ملالیں ۔ بالوں میں 30منٹ کے لیے یہ مرکب لگارہنے دیں ۔ ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔بال دھوتے ہی آپ کو خشکی میں کمی نظر آئے گی۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balon Ki Khushki Se Nijat K Qudarti Tariqay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.