
Balon Ki Nighdasht Ke Azmooda Tareeqay - Hair Care, Hair Color & Hair Styling
بالوں کی نگہداشت کے آزمودہ طریقے - بالوں کی حفاظت
منگل 6 نومبر 2018

کیمیائی اجزاء سے پُر ہےئر کاسمیٹک پروڈکٹس کے استعمال اور ان کے باقیات سر میں رہ جانے سے بالوں اور سر کی جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے
بالوں کو خاص قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرقیات سے کھنگالنے سے ‘انہیں روکھا‘بے جان اور بدرونق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
افیشن حسین بلگرامی
نباتاتی روغنیات اور جڑی بوٹیاں بالوں اور سر کی جلد کی حفاظت ونگہداشت کے سلسلے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں ۔
(جاری ہے)
بال بھی روکھے اور بدرونق ہونے لگتے ہیں اور سر کی جلد بھی پژ مردہ اور خشک ہو کر تڑخنے سی لگتی ہے۔
اور نہ انہیں اتنی معلومات ہیں کہ ان اجزاء کے صحیح استعمال کے طریقوں سے واقف ہوں ۔تو اس صورت میں کبھی کبھی مخصوص روغنیات سے بالوں وسر کی جلد کا مساج کرنے اور شیمپو کرنے کے بعد بالوں کو خاص قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرقیات سے کھنگالنے (Rinse)کرلینے سے بالوں کو روکھا ‘بے جان وبدرونق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
ذیل میں چند ایسے آزمودہ سنگھاری نسخہ جات بیان کئے جا رہے ہیں جو آپ کے بالوں میں انوکھی چمک ودلکشی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے سر کی جلد کی صحت کیلئے مفید ثابت ہوں گے ۔
روغنی مساج(Oil Treatment)
وہ بال جو مسلسل کھُلے رہتے ہیں اور اکثر وبیشتر سورج کی روشنی وفضائی آلودگی کا سامنا کرتے ہیں وہ عموماً روکھے‘بدرونق اور دو مونہے ہو جاتے ہیں ۔عموماً وہ خواتین وحضرات جو آؤٹ ڈورورک زیادہ کرتے ہیں وہ اس قسم کی پریشانی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے سر کی جلد بھی خشک ہو کر تڑ خنے لگتی ہے اور پپڑی زدہ ہوجاتی ہے ۔
اس کے سدّباب کیلئے ہفتے یا مہینے میں محض ایک مرتبہ روغنی مساج (Oil Treatment) کرنے سے آپ کے بالوں وسر کی جلد کی صحت مندی وخوشنمائی میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوجائے گا۔ا س قسم کی ٹریٹمنٹ کا آغاز کرنے سے قبل ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھئے کہ تیل کو بالوں میں اسپرے کی مدد سے چھڑ کنے کی کوشش کیجئے اور اگر اسپرے بوتل نہیں ہے تو تیل کو سر کے مختلف حصّوں پر تھوڑی تھوڑی مقدار میں لگا کر انگلیوں کے پوروں سے مساج کرتے ہوئے پورے سر کی جلد اچھی طرح لگائیے۔
تقریباً 10-15 منٹ تک مساج کرنے کے بعد گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ لیں اور اِسے سر پر 20 منٹ تک اچھی طرح لپیٹی رہیں ۔اس کے بعد کسی معیاری شیمپو سے سر اچھی طرح دھولیں ۔ذیل میں قدرتی اجزاء سے تیار کردہ خاص روغنیات کی تراکیب بیان کی جارہی ہے۔ اِسے آزمائیں اور انے سنگھاری خانے میں ایک بہترین قدرتی سنگھاری مصنوعہ(Cosmetic Product)کا اضافہ کریں ۔
ضروری اشیاء :
ناریل :6کھانے کے چمچے
روز میری آئل : 3قطرے
ٹی۔ٹری آئل :2 قطرے
لیونڈرآئل :2 قطرے
ترکیب:
ناریل کا تیل ‘روز میری آئل ‘ٹی ۔ٹری آئل ‘لیونڈر آئل کو ایک شیشے کی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح ہلا کر مکس کریں ۔تیار کردہ تیل تقریباً 4-6مرتبہ مساج کے لئے کافی ہوگا۔
بالوں کو سر کے سے کھنگا لئے(Vinegar Hair Rinse)
بالوں میں فوری چمک اور جاذبیت پیدا کرنے کا یہ مستند وآزمودہ نسخہ ہے جو سالہا سال سے خواتین استعمال کرتی چلی آرہی ہیں ۔بالوں کو سرکے سے کھنگالنے کے بعد بالوں کو صاف وخشک تو لیے سے ملاحت کے ساتھ خشک کیجئے اور برش یا کنگھے سے بالوں کو سلجھانے کے بعد انہیں کھُلا چھوڑ دیجئے تا کہ یہ خشک ہوجائیں ۔(Vinegar Hair Rinse)بنانے کے لئے1 کپ سر کے کو4 کپ نیم گرم پانی میں مکس کرلیں اور شیمپو کرنے اور بالوں کو خوب اچھی طرح دھونے کے بعد اس محلول سے کھنگالےئے اور بالوں کو ایک نئی چمک سے روشناس کراےئے۔
بالوں کو روز میری کے محلول سے کھنگالےئے(Rosemary Hair Rinse)
روز میری نہایت عمدہ ‘بہترین اور اثر انگیز کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے ۔خاص طور پر سیاہ بالوں کے لئے۔ خشکی سکری سے متاثرہ سر کی جلد ‘دو مونہے وخشک بالوں کے لئے روز میری روغن ( Rosemary Oil)سے تیار کردہ بالوں کا کھنگالنے والا محلول بہت زبردست قدرتی کنڈیشنر ثابت ہوتا ہے ۔اس محلول کو ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے آپ اپنے بالوں کو ایک نئی رونق ودلکشی اور سر کی جلد کو قدرتی تازگی فراہم کر سکتی ہیں ۔
روز میرے کے ڈنٹھل :60گرام(تقریباً4کھانے کے چمچے)
سرکہ : 11/4کپ
روز میری آئل :10قطرے
ترکیب:
سوس پین میں 31/4 کپ پانی گرم کرکے اس میں روز میری کے ڈنٹھل ڈال کر سوس پین کو چولھے سے اُتار کر ڈھک کر رات بھر کیلئے ایک طرف رکھ دیں تا کہ روز میری کاعرق خوب اچھی طرح پانی میں نکل آئے۔اب روز میری کو اچھی طرح مسل کر پانی چھان کر ایک بوتل میں نکال لیں اور اس میں سر کہ اور روز میری آئل ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں ۔
اب ڈھکن لگا کر رکھ لیں ۔اس طریقہ کار کے مطابق تقریباً5 کپ محلول تیار ہو گا ۔بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اس محلول کے تقریباً1 کپ سے اچھی طرح کھنگالنے کے بعد صاف تولیہ سے خشک کرنے کے بعد برش یا کنگھے سے بالوں کو سُکھالیں ۔چند ہفتوں میں ا س عمل کے شاندار نتائج آپ کو حیران کردیں گے ۔
Your Thoughts and Comments
مزید بالوں کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.