Balon Ko Rokhay Pan Se Bachayeen - Article No. 2837
بالوں کو روکھے پن سے بچائیں - تحریر نمبر 2837
بالوں کی حفاظت کیلئے آپ ماسک گھر پر بھی تیار کر سکتی ہیں
جمعرات 17 مارچ 2022
بالوں کی حفاظت کیلئے آپ ماسک گھر پر بھی تیار کر سکتی ہیں۔اس سے آپ کیمیائی مرکبات کے مضر اثرات سے بچ جاتی ہیں جبکہ قدرتی و نباتاتی عناصر سے آپ کے بالوں میں نکھار اور خوبصورتی کی بھی تکمیل ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
بالوں کے ماسک کیلئے:
ایک انڈے میں شہد اور کیلا ملائیں اور تین کھانے کے چمچے تازہ دودھ اور پانچ کھانے کے چمچے زیتون کا تیل ملائیں۔
دہی کا ماسک:
انڈے کی سفیدی میں دہی ملا کر پھینٹیں اور صرف 15 سے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو کر لیں۔
نرم کیلے اور بادام کا ماسک:
ایسی خواتین جن کے بال خشک رہتے ہوں۔ان کے گھر پر اگر نرم کیلے جمع ہوں تو انہیں ضائع کرنے کے بجائے دس بادام بھگو کر پیس لیں اور کوئی بھی تیل جو لگاتی ہوں اس میں ملا کر بالوں میں آدھا گھنٹہ لگا لیں۔اس نرم سے کیلے میں اتنی طاقت ہے کہ آپ کے بالوں کی خشکی ہڑپ کر جائے گا اور چمکدار نرم و ملائم بالوں کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گی۔
بالوں کو سجانے اور سنوارنے سے حسن میں یقینی اضافہ ہوتا ہے۔بالوں کی بہترین نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کی صفائی رکھیں ،جس سے اپنے بالوں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔شیمپو کرنے سے ہمارے بالوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ بال نکھر جاتے ہیں اور ان میں چمک بھی آ جاتی ہے۔ریشم کی طرح ملائم ہونے پر ان کی خوبصورتی اور چمک ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن ان سب کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے بالوں کیلئے مناسب شیمپو کا انتخاب کریں۔بالوں کو چمکدار اور لچکدار بنانے کے لئے کنڈیشنگ بھی کرنا چاہئے۔
ویسے تو ایک نارمل سر کی جلد بالوں کی نشوونما خود کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو چمکدار،لچکدار اور مضبوط بھی رکھتی ہے لیکن خشک بال اپنے طور پر نشوونما نہیں پا سکتے۔اس لئے کنڈیشنر استعمال کرنے سے ہم ان بالوں کو بھی قدرتی چمک دمک اور مضبوطی دے سکتے ہیں۔چکنے بالوں میں چونکہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔اس لئے ان کی کنڈیشنگ کرنے سے ان کی چکنائی قدرے کم نظر آتی ہے۔پروٹین کنڈیشنر کمزور بالوں کو مضبوط کرتا اور اُلجھنے سے بچاتا ہے اور پھر یہ ہر قسم کے بالوں کیلئے مناسب ہے۔گیلے بال کمزور ہوتے ہیں اور تولیہ زور سے رگڑنے یا برش کرنے سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
لہٰذا اپنے بالوں کو ٹوٹنے سے اُلجھنے سے بچانے کیلئے کسی نرم اور موٹے تولیے کو اپنے سر پر رکھ کر تھپکتے جائیں اور پھر تولیے کو اپنے بالوں پر لپیٹ کر اس طرح سے کھولیں۔جس طرح آپ کے بالوں کی لمبائی جاتی ہے۔تولیے کو جب آپ اپنے بالوں سے نکالتی ہیں تو اس وقت دونوں ہاتھوں کو دائرے کی شکل میں بالوں کو خشک نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح بال زیادہ ٹوٹتے ہیں۔اب اپنے بالوں میں کھلے دانتوں کی کنگھی استعمال کریں اور برش سے پرہیز کریں۔بالوں میں آہستہ آہستہ کنگھی کرتی جائیں اور جب بال مکمل طور پر سوکھ جائیں تو پھر برش استعمال کریں۔
Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling
سردیوں میں بالوں پر خصوصی توجہ دیجیے
Sardiyon Mein Balon Par Khusoosi Tawajah Dijiye
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے
Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se
سفید بال چھپانے کے طریقے
White Hair Chupane Ke Tarike
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی
Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan
موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل
Mausam Garma Ke Trendy Aur Hot Style
آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں
Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye
حسن کا تاج پرکشش صحت مند بال
Husn Ka Taaj Purkashish Sehat Mand Baal
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
موسم برسات میں بالوں کی حفاظت،کیسے
Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Kaise