Baloon K Liye Vitamins Ka Istemal Zaroori Hai - Article No. 2339

Baloon K Liye Vitamins Ka Istemal Zaroori Hai

بالوں کے لئے وٹامنز کا استعمال ضروری ہے - تحریر نمبر 2339

بالوں کے گرنے کا تعلق جینز سے ہے اور یہ ایک جینیٹک مسئلہ ہے اگر کسی شخص کے جسم کے اندر وٹامن ایچ اور زنک کی کمی ہوتو بالوں کے گرنے کا عمل شروع ہو سکتاہے ۔

جمعرات 23 اپریل 2020

نادیہ عامر
ماہرین کا کہنا ہے کہ جولوگ بکثرت پھل استعمال کرتے ہیں پھوگ یعنی فائبر روزانہ 25گرام تک استعمال کرتے ہیں۔ روٹی یا ڈبل روٹی سے 30کیلوریز جسم کو بہم پہنچاتے ہیں ۔ایسے لوگ صحت مند زندگی گزارتے ہیں ان کے بال بھی نہیں گرتے بالوں کو صحت مند رکھنے کے لئے لحمیات کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انڈوں کی زردی،دالوں، گندم کی مصنوعات ،مچھلی ڈیری مصنوعات کا استعمال بالوں کو صحت مند رکھتاہے۔
ان اشیاء میں وٹامن ایچ بکثرت پایاجاتا ہے ۔انڈے کی سفیدی کا زیادہ استعمال بالوں کے گرنے کا موجب ہو سکتاہے ۔وٹامن اے کا استعمال بھی بالوں کے لئے بے حد مفید پایا گیا ہے ۔یہ جانوروں کے جگر سبز اور زرد رنگ کے پھلوں سبزیوں اور ڈیری کی مصنوعات میں موجود ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

نئے بالوں کے اگنے کے لئے وٹامن اے کا استعمال مفید سمجھا جاتاہے ۔ماہرین خوراک اس بات سے متفق ہیں کہ وٹامن ایچ او اے بالوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔


بالوں کے گرنے کا تعلق جینز سے ہے اور یہ ایک جینیٹک مسئلہ ہے اگر کسی شخص کے جسم کے اندر وٹامن ایچ اور زنک کی کمی ہوتو بالوں کے گرنے کا عمل شروع ہو سکتاہے ۔ذہنی دباؤ، فکر وپریشانی بھی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں اور بالوں میں یا تو سفیدی نمودار ہو جاتی ہے یا ان کے گرنے کا عمل شروع ہو جاتاہے جس کو روکنا محال ہوتا ہے ۔جب بالوں میں سفیدی نمودار ہو جائے یا گنجاپن ظاہر ہو جائے تو پھر واپسی کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔
اکثر لوگ صرف زنک سے بالوں کا رشتہ جوڑنے کی باتیں کرتے ہیں زنک وٹامن ایچ اور وٹامن اے کا بے تحاشا استعمال بالوں کو گرنے سے روک نہیں سکتا۔
بالوں کی نشوونما کے لئے چند مفید اور آزمودہ نسخے
بالوں کی نشوونما کے لئے آپ کو کچھ مفید اور آزمودہ نسخے بتاتی ہوں جنہیں استعمال کرکے فرق آپ خود محسوس کریں گی۔ نباتاتی سفوف:50 گرام سیکا کائی،125گرام میتھی دانہ، 125گرام چنے کا آٹا،250گرام ریٹھے کے چھلکے ان سب چیزوں کو باریک پیس لیں، سر دھونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس سفوف کو پانی میں بھگو دیں اور بالوں میں یہ لیپ اچھی طرح لگا کر تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے بال دھولیں مقدار کا تعین بالوں کی کمی بیشی کے حساب سے کریں ۔
بالوں کو لمبا کرنے اور ان میں چمک بڑھانے کے لئے شریفے کے بیج اور بیری کے پتے یکساں مقدار میں لیکر باریک پیس لیں اور پانی میں ملا کر بالوں میں اچھی طرح رگڑیں اور دس منٹ تک اس کا لیپ بالوں میں اچھی طرح کریں، آدھے گھنٹے بعد سر نیم گرم پانی سے دھولیں اس کے مستقل استعمال سے بال سیاہ اور بہت لمبے ہو جائیں گے۔
سر کے بال گرتے ہوں تو اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں بالوں میں خشکی یا کمزوری ،اس لئے جن خواتین کے بال زیادہ گرتے ہوں تو انہیں سب سے پہلے اپنی خوراک پر نظر ڈالنی چاہئے۔
سر کو روزانہ دھوئیں بالوں کو دھونے کے لئے بیسن ،دہی اور انڈا مفیدہے ،خصوصاً دہی سے بالوں کو دھونے سے خشکی بالکل ختم ہو جاتی ہے اور انڈے میں دو چیزیں یعنی سفیدی جس میں لحمی اجزاء ہوتے ہیں اور زردی میں فولاد حیاتین اور روغن بھی موجود ہوتاہے اس کے علاوہ بعض اہم نمک بھی اس میں ہوتے ہیں ۔انڈوں کی زردی میں روغنی مادہ کولیسٹرول کافی ہوتاہے جو بالوں کی خشکی کے لئے بہت مفید ہے اور انڈا بالوں کی بہترین کنڈیشننگ بھی کرتاہے ۔
صابن ،شیمپو اور خوشبو دار تیلوں سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے اور نوجوانی میں ہی گنج پیدا ہوجاتاہے۔
اگر بالوں میں چمک پیداکرنا چاہتی ہیں تو سر میں نیم گرم تیل کی مالش کریں۔ یہ عمل سوتے وقت کیا جائے اور صبح بالوں کو شیمپو سے دھولیا جائے۔بال کھردرے ہوں اور جھڑنے لگ گئے ہوں تو اس مرض کو روکنے کے لئے صرف چار رتی افیون لیکر باسی پانی میں حل کردیں اور ناریل کا تیل جس قدر بالوں میں لگ سکے لگائیں ۔
ناریل کا تیل عمدہ خالص ہونا چاہیے اس مرکب کو صرف پندرہ روز استعمال کریں بالوں کا جھڑنا بند ہو جائے گا۔بال لمبے بھی ہوں گے اور سیاہ بھی۔بال لمبے اور گھنے کرنے کے لئے ایک اور نسخہ ہے وہ یہ کہ نیم اور بیری کے ہم وزن پتوں کو باریک پیس کر لگانے سے بال لمبے گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
اگر بالوں کے دو منہ ہو گئے ہیں اور بالوں کا رنگ خراب ہو گیا ہوتو آپ کڑی پتا نرم آنچ پر جلا کر اس میں ناریل کا تیل ملا کر سر پر لگائیں یہ آپ کے بالوں کا رنگ خوبصورت سیاہ کر دے گا اور اگر آپ چاہتی ہیں کہ بالوں میں خوبصورت مہندی کا شیڈ آئے تو پیاز کے بیرونی سوکھے چھلکے لیکر انہیں تھوڑے پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، پھر جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں مہندی گھول کر پیسٹ بنا لیں پھر تقریباً تین گھنٹے بعد بالوں میں یہ مہندی لگائیں بالوں میں بے حد حسین شیڈ آجائے گا۔
بیری کے پتوں کو پانی میں جوش دیں اور اس پانی سے سر دھوئیں بال گرنا بند ہو جائیں گے اور بہت چمکیلے ہوں گے باقاعدہ استعمال سے سر کی خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے روزانہ کے استعمال سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
بالوں کی صحت کے لئے متوازن خوراک ضروری ہے
بال ہمارے چہرے کے لئے ایک فریم کا کام دیتے ہیں اور ہمارے چہرے کی خوبصورتی کے لئے سب سے بڑا سرمایہ ہیں ۔
ہر عورت اپنے بالوں کی خوبصورتی کو فخر سے دیکھتی ہے اسی لئے ہم یہاں چند ایسے مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے اس قیمتی سرمایہ کی بخوبی حفاظت کر سکتی ہیں۔ ہمارے سر پر تقریباً ایک لاکھ بال ہوتے ہیں ایک اندازے کے مطابق اگر ہم ان سب کو ایک قطار میں رکھ دیں تو اس کے حساب سے سالانہ آٹھ میل طویل بال ہمارے سر پر پیدا ہوتے ہیں ان کی پیدا وار کی طرح ایک تہائی ملی میٹر روزانہ اور نصف انچ ماہانہ ہے۔
یہ بال ہمارے جینز کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں ۔سیدھے بال عموماً گول تنے پر مشتمل ہوتے اور ہر سمت سے برابر بڑھتے ہیں گھنگھریالے بال بیضوی شکل کے ہوتے ہیں اور ان کے اندر 97فیصد پروٹین ہوتی ہے۔
بال اپنی پروٹین کی ضرورت ہمارے بدن سے حاصل کرکے پوری کرتے ہیں اس لئے اگر آپ صحت مند اور خوبصورت بالوں کی متمنی ہوں تو متوازن خوراک کھانا ضروری ہے ہمارے بال کس حد تک لمبے ہوں اس کا انحصار بھی موروثیت کے علاوہ ہار مونز پر ہے ۔
آپ کے بال چاہے سیدھے ہوں یا گھنگھریالے ،سیاہ ہوں یا بھورے ،خشک ہوں یا چکنے ،موٹے ہوں یا پتلے ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اگر آپ انہیں صحت منداور خوبصورت دیکھنے کی خواہاں ہیں تو ان سب پر صرف تین اصولوں کا اطلاق ہوتاہے۔
اصول نمبر1:آپ کو ہر حال میں انہیں صحت مند رکھنا ہے۔
اصول نمبر2:آپ کو انہیں بالکل صاف رکھناہے۔
اصول نمبر3:ان کی دیکھ بھال ایسے طریقے اپنائیں جو آپ کے لئے بالکل موزوں ہوں۔

بالوں کی بہتر طریقہ سے دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کو اپنے بالوں کے بارے میں پوری معلومات ہونا چاہیے۔
آئلنگ:بالوں میں تیل لگانے کی تاکید عین بچپن ہی سے کی جاتی ہے اور اس بات پر زور دیا جاتاہے کہ بالوں کو کبھی کھلا نہیں رکھنا چاہیے اور تیل مسلسل لگانا چاہیے ۔تیل لگانے سے بالوں کی کوالٹی میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔بالوں کے ماہرین اس نکتے کو ثابت کر چکے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار بالوں میں تیل ضرور لگانا چاہیے۔
یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتاہے۔ بالوں میں خشکی کو دور کرتاہے ۔خشکی سے نجات عطا کرتاہے ۔بالوں کے نقصان کی مرمت کرتاہے ۔بالوں کے معیار کو بہتر بناتاہے۔بالوں کو دھونے کے بعد کیا احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں۔بالوں کو دھونے کے بعد فوراً ہی ان میں برش مت کیجئے ۔انہیں کسی تو لئے میں لپیٹ لیجئے تاکہ ان کی نمی تو لئے میں جذب ہو جائے ۔
بالوں کو رگڑنے سے ان کے کنارے پھٹ جاتے ہیں اور گیلے بال کھینچنے سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
لہٰذا جب آپ کے بال قدرے خشک ہو جائیں تو پھر ان میں چوڑے دندانوں والی کنگھی سے دھیرے دھیرے کنگھی کیجئے ۔اس طرح بال آپس میں نہیں الجھیں گے۔چکنی کھوپڑی اور پھٹے ہوئے کناروں کے مسئلے میں شیمپو کے بعد رقیق سرکہ سے بالوں کو آخری بار نتھارلیں (ایک مگ پانی میں ایک کھانے کا چمچہ سر کہ ملا لیں) اس سے وہ تیزابی غلاف جوڈھل گیا ہوتاہے اس کی بحالی میں مدد ملتی ہے۔
ایک عورت اور خاص طور پر ایک مشرقی عورت کے لئے اس کی گھنی لانبی زلفیں باعث فخر ہوتی ہیں ۔لہٰذا اب انہیں پوری توجہ اور پیار کے ساتھ سنوارئیے ،ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کیجئے۔ آپ کی زلفیں آپ کو کسی بھی محفل میں توجہ کا مرکز بنا سکتی ہیں۔
سخت جلد کو ملائم کرنے اور تھکے ہوئے پیروں کو آرام پہنچانے کے لئے آپ ان پیروں کو کم از کم پندرہ منٹ تک گرم پانی میں ڈبوئے رکھیں ۔
چند قطرے یوکلپٹس تیل کے بھی پانی میں شامل کردیں۔اس سے نہ صرف ہلکی ہلکی خوشبو آئے گی بلکہ آپ کے پیروں کو بھی تازگی کا احساس ہوگا۔پیروں کے ناخن بھی اتنے ہی توجہ کے مستحق ہیں جتنے ہاتھوں کے ان کو بھی بہت احتیاط اور سلیقے سے تراش لیں ۔ناخنوں کے نرم ہو جانے کے بعد آپ کا یہ کام بہت آسان ہو جاتاہے ۔چکنے بالوں کو دھونے کے بعد کھنگالتے وقت پانی میں لیموں کاعرق یا سرکہ ملانے سے بالوں میں نکھار آجاتاہے۔

بالوں کے لئے قدرتی مصنوعات اچھی ہوتی ہیں۔حنا(مہندی) کنڈیشنر کا کام کرتی ہے۔اگر بال گرتے ہوں تو لوشن کے عرق میں گاجر کا جوس اور کاہو(Lettuce) کا جوس ملا کر پینا چاہیے۔ گھر میں بالوں کو رنگنے کے لئے انڈے کتھا، دہی ،حنا اور کافی کا مکسچر بناکر بالوں میں لگائیے اور انہیں دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیجئے اس کے بعد اپنے بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیے ورنہ بالوں میں بالوں انڈے کے بقایا جات رہ جائیں گے۔
بالوں کی ساخت اور لمبائی کے مطابق ان میں کنڈیشننگ کریم یا ہیر)آئل لگایا جا سکتاہے ۔اگر آپ اپنے سر کو پیچھے کی جانب جھکا کر لیٹیں تو آپ کی کھوپڑی میں دوران خون بڑھ جائے گا ۔اس سے آپ کے بالوں کو زیادہ غذا اور آکسیجن مہیا ہوگی۔
بالوں کی صفائی کیسے کی جائے؟
بال دھونے سے پہلے سر میں اچھی طرح کنگھی کریں تاکہ فالتو گردوغبار اور چکناہٹ دور ہو جائے۔
ٹھنڈے پانی سے تازہ خون جلد کی جانب دوڑتاہے اور یوں بالوں کو قدرتی خوراک میسر آتی ہے ۔لیکن بیماری کی حالت میں کسی صورت ٹھنڈے پانی سے غسل نہ کریں ۔اگر بال چکنے ہوں یا آپ کسی گردوغبار والے علاقے یا کسی صنعتی شہر میں رہتے ہیں تو بالوں کو جلد دھونے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر بال خشک ہوں تو بالوں کو ہفتے یا ڈیڑھ ہفتے بعد دھولینا چاہیے۔
شیمپو بال دھونے کے لئے اچھی چیز ہے ۔بشر طیکہ کسی اچھی کمپنی کا ہو لیکن اس کے زیادہ استعمال سے بال بھربھرے ہو جاتے ہیں ۔اگر بالوں میں شیمپو کے ذرات رہ جائیں تو نہ صرف بالوں کی چمک دمک جاتی رہے گی بلکہ آپ کی کھوپڑی کی جلد میں سوزش اور خارش پیداہو گی ۔اس لئے بالوں کو دھوتے ہوئے خوب پانی استعمال کریں خصوصاً اس وقت جب سر کی خشکی دور کرنے والا شیمپو استعمال کریں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon K Liye Vitamins Ka Istemal Zaroori Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.