Baloon Ka Girna - Article No. 2602

Baloon Ka Girna

بالوں کا گرنا - تحریر نمبر 2602

بالوں کا گرنا معمول کا حصہ ہیں لیکن بال گرنے کی تعداد 100 بال روزانہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کچھ گڑبڑ ضرور ہے

جمعرات 27 مئی 2021

یوں تو برش یا کنگھا کرتے ہوئے بالوں کا گرنا معمول کا حصہ ہیں لیکن بال گرنے کی تعداد 100 بال روزانہ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔لہٰذا اپنے بالوں کی نگہداشت کی خاطر کمر کس لیں۔کیونکہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔عمومی طور پر زائد المیعاد بیماریوں جیسے کہ ”ذیابیطس‘ٹائیفائیڈ‘انیمیا‘سوء تغذیہ (Malnutrition) اور Thyrotoxicosis میں مبتلا افراد کی جلد میں خشکی‘سکری‘ داودھدر (Ringworm) پیدا ہونے کی وجہ سے بھی بال معمول سے زیادہ گرتے ہیں۔

(جاری ہے)


لہٰذا وہ افراد جن کے بال روزانہ 100 سے زیادہ گرتے ہیں۔اُنہیں اپنا طبی معائنہ ضرور کروانا چاہیے۔اس کے علاوہ بالوں کو گرنے سے محفوظ رکھنے کے لئے کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ نیم گرم تیل سے سر کا مساج کرنا چاہیے اور معیاری شیمپو سے باقاعدہ بالوں کو دھونا چاہیے۔ قوت بخش غذائیں اپنی خوراک کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔جیسے ہرے پتوں والی تازی سبزیاں‘تازے اور رسیلے پھل کے علاوہ زیادہ مقدار میں پانی استعمال کریں۔اس کے علاوہ حد سے زیادہ روغنی‘باسی اور مصالحہ دار کھانے سے بھی اجتناب برتیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ka Girna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.