Baloon Ki Hifazat K Ehem Nuskhe - Article No. 1283

Baloon Ki Hifazat K Ehem Nuskhe

بالوں کی حفاظت کے اہم نسخے - تحریر نمبر 1283

خواتین اپنے بالوں کو لیکر خاصی فکر مند رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف قسم کے نسخے آزماتی رہتی ہیں، کہیں جڑی بوٹیوں کا استعمال تو کہیں ہئیر تھراپسٹ کے مشوروں پہ عمل کرتے ہوئے ان گنت اقسام کے شیمپو ،کنڈیشنر اورہئیر ماسکس وغیرہ استعمال کرتی ہیں

منگل 11 اگست 2015

خواتین اپنے بالوں کو لیکر خاصی فکر مند رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف قسم کے نسخے آزماتی رہتی ہیں، کہیں جڑی بوٹیوں کا استعمال تو کہیں ہئیر تھراپسٹ کے مشوروں پہ عمل کرتے ہوئے ان گنت اقسام کے شیمپو ،کنڈیشنر اورہئیر ماسکس وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ ماہرین آرائش حسن اور جلد ،بال و ناخنوں کے ڈاکٹرز صحت بخش غذاؤں کے استعمال کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تیل لگانے اور بالوں اور کھوپری کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کی نشوونما پر توجہ دینے کی ہدایات کرتے نظر آتے ہیں۔
ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے چند ایک گھریلوی ٹوٹکے بتا رہے ہیں۔
پیاز:
پیاز نہ صرف ہمارے کھانوں میں لذت و ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کی صحت کیلئے بھی ایک اکسیری نسخے کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

طریقہ استعمال:دو سے چار عدد درمیانے سائز کے سرخ پیاز لیں انہیں چھیل کر کدو کش کریں اور ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیں ۔

اس عرق سے بالوں کی جڑوں میں خوب اچھی طرح مساج کریں اور کم سے کم پندرہ منٹ یا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے تک اپنے سر کی جلد میں اس عرق کو لگا رہنے دیں اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کر صاف کرلیں۔لیکن اگر آپ کی آنکھیں جلنے لگیں اور ان سے مسلسل پانی بہنے لگے اور آپ کو پریشانی ہو رہی ہو اور آپ سر میں اس عرق کو لگانے سے ہچکچا رہی ہوں تو ایک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ چار سے پانچ پیاز کو چوپ کر لیں ایک لیٹر پانی ابالیں اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں چولہے سے اتار کر پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے چھان کرالگ رکھ لیں اور شیمپو کرنے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھوئیں اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتی ہیں تو پھر اس مکسچر کو کم از کم ایک دن تک سر میں لگا رنے دیں اور دوسرے دن سیمپو کر کے بال دھو لیں لیکن اگر یہ بو بھی آپ کیلئے قابل برادشت ہے تو بھی کم از کم ایک سے دو گھنٹے کے بعد ہی بالوں کو شیمپو کرکے صاف کر لیں۔

آلو کا عرق :
یہ ایک عام سی لیکن خاص خوبیوں کی حامل ایک سبزی ہے جسے ماہرین بالوں کی صحت کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں پیاز کے عرق کے علاوہ آلو کا عرق بھی آپ کے بالوں کی بڑھوتی اور ان کی قدرتی دلکشی و رعنائی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آلو کا عرق بالوں پر لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو سے تین آلوؤں کو کدوکش کرکے اس ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کا عرق کشید کر لیا جائے اور اسے پندرہ بیس منٹ تک سر میں لگا رہنے دیا جائے اس کے بعد بالوں کو شیمپو کرکے دھو لیا جائے لیکن اگر آپ کے بال ڈرائی ہیں یا ان کی ساخت خشک ہے تو پھر آپ کو چاہیے کہ سادہ عرق لگانے کی بجائے اس میں درج ذیل چیزوں کا اضافہ کر دیا جائے ،یعنی تین عدد کدوکش کئے ہوئے آلو سے حاصل ہونے والے عرق میں ایک انڈے کی زردی اور ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے پیسٹ تیار لیں۔
اس ہئیر ماسک کو اپنے سر کی جلد اور بالوں پہ خوب اچھی طرح لگانے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ کیلئے لگا رہنے دیں اس کے بالوں کو شیمپو اور پانی سے خوب اچھی دھو کر صاف کر لیں۔ انڈے کی زردی اور شہد آلو کے عرق میں نمی کی وہ مقدار جمع کر دیا کرتا ہے اس کے علاوہ آلو کے عرق سے تیار کردہ اس بہترین ہئیر ماسک کا مہینے میں دو سے تین مرتبہ استعمال بالوں کی گروتھ میں بھی حیرت انگیز اضافہ کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ:
بالوں کی نشوونما خوبصورتی میں سرکہ اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ہئیر فولیکلز قوت بخشتے ہوئے بالوں کی بڑھوتی میں تیزی لاتا ہے خاص طور پر سیب کا سرکہ اس حوالے سے بھی اہم تصور کیا جاتا ہے یہ سر کی جلد یعنی کھوپڑی کی سطح پر موجود پی ایچ لیول کو توازن میں رکھتے ہوئے بالوں کی نشوونما کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
سیب کے سرکے کی مدد سے اپنے بالوں کو خصوصی رونق و دلکشی فراہم کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ چار کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو نہانے کے جگ میں پانی بھر کر شامل کریں اور شیمپوکرکے سر دھونے کے بعد اس سرکہ ملے پانی سے اپنے بالوں کو نتھار لیں ویسے تو اس مکسچر میں ایسی بو نہیں ہوتی جوآپ کو ناگوار گزرے تاہم آپ اس میں ایزنشل آئل یا لیورنڈ آئل کی چند قطرے بھی ملا لیں گی تو سرکہ کی مہک بڑی حد تک معدوم ہو جائے گی۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ki Hifazat K Ehem Nuskhe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.